مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چھٹا اُصول—‏دل سے معاف کریں

چھٹا اُصول—‏دل سے معاف کریں

چھٹا اُصول‏—‏دل سے معاف کریں

‏”‏اگر کسی کو دوسرے کی شکایت ہو تو ایک دوسرے کی برداشت کرے اور ایک دوسرے کے قصور معاف کرے۔‏“‏—‏کلسیوں ۳:‏۱۳‏۔‏

اِس اُصول کی وضاحت۔‏ خوشگوار گھریلو زندگی گزرانے والے شوہر اور بیوی ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔‏ لیکن وہ اِن غلطیوں کا حساب نہیں رکھتے۔‏ وہ اِن غلطیوں کی وجہ سے اپنے ساتھی پر الزام نہیں لگاتے۔‏ مثال کے طور پر،‏ اگر شوہر کو ماضی میں ایک یا دو مرتبہ اپنے کام سے آنے میں دیر ہو گئی ہے تو بیوی اُس پر یہ الزام نہیں لگائے گی کہ ”‏آپ تو ہمیشہ دیر سے آتے ہیں“‏ یاپھر بیوی سے اپنے شوہر کی بات سننے میں کبھی کوئی کوتاہی ہو گئی ہے تو شوہر اُس پر یہ الزام نہیں لگائے گا کہ ”‏تم تو کبھی میری بات سنتی ہی نہیں۔‏“‏ کامیاب جیون‌ساتھی الزامات لگانے کی بجائے یہ سمجھتے ہیں کہ ’‏خطا سے درگذر کرنے میں اُن کی شان ہے۔‏‘‏—‏امثال ۱۹:‏۱۱‏۔‏

اِس اُصول کی اہمیت۔‏ خدا ”‏معاف کرنے کو تیار“‏ رہتا ہے مگر انسان اکثر ایسا نہیں کرتے۔‏ (‏زبور ۸۶:‏۵‏)‏ جب ماضی کی غلطیوں کو دُرست نہ کِیا جائے تو ناراضگی اِس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ معاف کرنا مشکل لگنے لگتا ہے۔‏ یوں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرنا بند کر دیتے ہیں۔‏ اُنہیں ایک دوسرے کے احساسات کی کوئی فکر نہیں رہتی۔‏ وہ اپنے ازدواجی بندھن میں گھٹن سی محسوس کرنے لگتے ہیں۔‏

مشق۔‏ اپنی شادی سے پہلے کی تصویریں دیکھیں۔‏ مسائل پیدا ہونے سے پہلے آپ اپنے جیون‌ساتھی کے لئے جیسی محبت رکھتے تھے اُسے یاد کریں اور اُسے بڑھائیں۔‏ اُن خوبیوں کے بارے میں سوچیں جن کی بِنا پر آپ نے اپنے ساتھی کو پسند کِیا تھا اور اُس سے شادی کی تھی۔‏

آپ کو اب اپنے جیون‌ساتھی کی کونسی خوبیاں پسند ہیں؟‏

اگر آپ دل سے معاف کرتے ہیں تو اِس سے آپ کے بچوں کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

اِس اُصول پر عمل کریں۔‏ ایسے چند طریقوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ موجودہ اختلافات میں ماضی کی غلطیوں کا ذکر کرنے سے گریز کر سکتے ہیں۔‏

اپنے ساتھی کی خوبیوں کو سراہیں۔‏—‏امثال ۳۱:‏۲۸،‏ ۲۹‏۔‏

ایسے طریقوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ اپنے بچوں پر یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ نے اُنہیں معاف کر دیا ہے۔‏

اپنے بچوں پر معافی مانگنے کی اہمیت واضح کریں۔‏ اُنہیں سمجھائیں کہ خاندان کے ہر فرد کے لئے معاف کرنے کی خوبی پیدا کرنا کتنا فائدہ‌مند ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر]‏

جیسے قرض معاف کرنے کے بعد دوبارہ وصول نہیں کِیا جاتا ویسے ہی غلطی معاف کرنے کے بعد یاد نہیں دلائی جاتی