کیا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟
کیا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟
● آپ اِس سوال کا کیا جواب دیں گے؟ میکسیکو کی ریاست گوریرو میں رہنے والی ایک لڑکی کا خیال تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ مگر پھر اُس کی ملاقات دو لڑکیوں سے ہوئی جو یہوواہ کی گواہ تھیں۔ اُنہوں نے اُسے ایک بروشر دکھایا جس کا عنوان تھا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! وہ لڑکی یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئی کہ یہ بروشر اُس کی اپنی زبان یعنی تلاپانک میں تھا۔ اب تک اُس نے اپنی زبان میں چند ہی کتابچے دیکھے تھے جو حکومت کی طرف سے شائع ہوئے تھے۔
اُن دو لڑکیوں نے اُسے بتایا کہ ”اِس بروشر کو اپنی زبان میں دیکھ کر آپ سمجھ سکتی ہیں کہ خدا آپ سے کتنی محبت رکھتا ہے۔ اِس کے ذریعے آپ خدا کے قریب آ سکتی ہیں۔“ اُس لڑکی نے فوراً پہلا سبق پڑھنا شروع کر دیا جس کا عنوان ہے: ”خدا آپ کو دوستی کی دعوت دیتا ہے۔“ پڑھنے کے بعد اُس نے کہا: ”مَیں خدا کی دوست بننا چاہتی ہوں۔ کیا آپ مجھے ایک بائبل لا کر دیں گی؟“ جب وہ دونوں لڑکیاں بائبل لے کر اُس کے گھر گئیں تو اُس لڑکی کی ماں نے اُنہیں اندر بلایا اور کہا کہ ”آپ ہم سب کو خدا کے کلام کے بارے میں سکھائیں۔“
تلاپانک میکسیکو کی اُن ۱۷ قبائلی زبانوں میں سے ایک ہے جن میں بروشر آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! دستیاب ہے۔ یہ بروشر کُل ۲۷۸ زبانوں میں شائع ہوا ہے۔ (یہ بروشر بریل میں بھی دستیاب ہے۔) اگر آپ یہ بروشر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کر کے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی پتے پر بھیج سکتے ہیں۔
□ برائےمہربانی مجھے یہ بروشر بھیجیں۔
□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔