’ہمیں خودغرضی کے راج کو ختم کرنا چاہئے‘
’ہمیں خودغرضی کے راج کو ختم کرنا چاہئے‘
● ملک سپین کے جنوب میں جبرالٹر کا جزیرہنما واقع ہے۔ ماضی میں جبرالٹر کے دُشمنوں نے اکثر اِس پر چڑھائی کی اور تباہی مچائی۔ حال ہی میں سپین سے سینکڑوں لوگ دو دن کے لئے جبرالٹر آئے۔ کیا یہ لوگ بھی جبرالٹر میں تباہی مچانے آئے تھے؟ جینہیں۔ یہ لوگ یہوواہ کے گواہ تھے اور وہ ایک عبادتگاہ تعمیر کرنے کے لئے آئے تھے۔ یہ عبادتگاہ جبرالٹر کے یہوواہ کے گواہوں کی دو کلیسیاؤں کے لئے تعمیر کی جا رہی تھی۔
سپین کے یہ یہوواہ کے گواہ ۲۰۰۸ میں اکتوبر کے مہینے میں اِس تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے کے لئے جبرالٹر پہنچے۔ جبرالٹر کے چیف منسٹر نے جاگو! کے نامہنگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جبرالٹر کے لوگ اِن یہوواہ کے گواہوں کو خوشآمدید کہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ”یہ لوگ ہماری بھلائی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک تنظیم کے لوگ اتنی زیادہ تعداد میں ایک منصوبے پر کام کرنے کے لئے جبرالٹر آئے ہوں۔ اور حیرانکن بات یہ ہے کہ یہوواہ کے گواہ یہ کام رضاکارانہ طور پر کر رہے ہیں۔“
جبرالٹر کے سرکاری اداروں نے یہوواہ کے گواہوں کو اُن کی عبادتگاہ کے لئے بہت اچھی زمین مُفت میں پیش کی۔ اُنہوں نے ایسا کیوں کِیا؟
جبرالٹر کے چیف منسٹر نے اِس کی وجہ یوں بتائی: ”میرے خیال میں دیندار لوگ ہر معاشرے کی زینت ہوتے ہیں۔ جبرالٹر کے قانون کے مطابق ہر شخص کو مذہبی آزادی کا حق ہے۔ لہٰذا حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہر مذہب کے لوگوں کے ساتھ برابر کا سلوک کرے۔ اِس کے علاوہ یہوواہ کے گواہوں کو اپنی عبادتگاہ تعمیر کرنے کے لئے اچھی زمین پیش کرنے سے عوام ہی کو فائدہ ہوگا۔“
اُنہوں نے آگے کہا: ”آجکل لوگ پہلے سے زیادہ خودغرض ہو گئے ہیں۔ ہمیں خودغرضی کے راج کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ . . . آپ کے رضاکاروں نے اِس سلسلے میں عمدہ مثال قائم کی ہے۔“
یہوواہ کے گواہ اپنے تعمیراتی کام کو وقت پر شروع نہ کر سکے کیونکہ جبرالٹر ایک طوفان کی زد میں آ گیا تھا۔ اِس کے باوجود اُنہوں نے تین دن کے اندراندر اِس کام کو مکمل کر لیا۔ یہ کیسے ممکن تھا؟ عبادتگاہ کی تعمیر کے سپروائزر سکونڈینو نوگل نے کہا: ”بہت سے رضاکاروں نے فیصلہ کِیا کہ وہ ایک اَور دن رہ کر اِس منصوبے پر کام مکمل کریں گے۔ ہم تعمیر کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنے کے عادی ہیں۔ ہم نے عبادتگاہیں تعمیر کرنے کا ایسا طریقہ اپنایا ہے جس سے ہم حالات کے مطابق اپنے ٹائمٹیبل میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ویسے بھی ہم منافع کے لئے کام نہیں کر رہے ہیں۔ چونکہ ہمیں اُن لوگوں سے دلی محبت ہے جن کے لئے ہم یہ کام کر رہے ہیں اِس لئے ہمیں اِس کو انجام دینے میں بڑی خوشی ہوتی ہے۔“ *
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 7 جبرالٹر کے ایک اخبار میں یہ خبر تھی: ”ہفتہ اور اتوار کے روز جبکہ ایک طوفان جبرالٹر میں تباہی مچا رہا تھا تو جبرالٹر کے یہوواہ کے گواہوں نے . . . بہت سے رضاکاروں کے ساتھ ملکر تین دن میں اپنی عبادتگاہ تعمیر کر لی۔“—جبرالٹر کرانیکل۔