مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

پطرس رسول نے ایسی غلطی کیوں کی؟‏

مرقس ۱۴:‏۶۶-‏۷۲ کو پڑھیں۔‏ پھر تصویر کو دیکھیں اور نیچے دی گئی لائنوں پر سوالوں کے جواب لکھیں۔‏

۱.‏ تصویر میں دکھایا گیا واقعہ کس جگہ پیش آیا؟‏

اشارہ:‏ مرقس ۱۴:‏۵۳،‏ ۵۴ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

۲.‏ جب پطرس رسول پر یسوع مسیح کا شاگرد ہونے کا الزام لگایا گیا تو اُس نے کیا کِیا؟‏

‏․․․․․‏

۳.‏ جب مُرغ نے دوسری بار بانگ دی تو پطرس رسول نے کیا کِیا؟‏

‏․․․․․‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

آپ کے خیال میں پطرس رسول نے یسوع مسیح کا انکار کیوں کِیا؟‏ آپ اِس پھندے میں پھنسنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

یہوسفط بادشاہ

کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟‏

۴.‏ یہوسفط بادشاہ نے یہوداہ کے عدالتی نظام میں کونسی تبدیلیاں لائیں؟‏

اشارہ:‏ ۲-‏تواریخ ۱۹:‏۵-‏۱۱ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

۵.‏ یہوسفط بادشاہ نے کونسی غلطی کی؟‏

اشارہ:‏ ۲-‏تواریخ ۱۸:‏۱-‏۳؛‏ ۱۹:‏۱-‏۳ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

دوستوں کے انتخاب کے سلسلے میں یہوسفط بادشاہ کی غلطی سے آپ کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

اشارہ:‏ —‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۳۳ کو پڑھیں۔‏

اِس شمارے میں سے .‏ .‏ .‏

اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔‏

صفحہ ۴ ہمیں خود کو کس قسم کی آلودگی سے پاک کرنا چاہئے؟‏ ۲-‏کرنتھیوں ۷‏:‏․․․‏

صفحہ ۵ دو لوگ مل کر کیا کرنے کے قابل ہیں؟‏ واعظ ۴‏:‏․․․‏

صفحہ ۲۳ خدا کس کو عزیز رکھتا ہے؟‏ ۲-‏کرنتھیوں ۹‏:‏․․․‏

سوالوں کے جواب

۱.‏ سردار کاہن کے دیوان‌خانہ میں۔‏

۲.‏ پطرس رسول نے یسوع مسیح کا انکار کِیا۔‏

۳.‏ پطرس رسول رو پڑا۔‏

۴.‏ اُس نے شہروں میں خداپرست قاضی مقرر کئے اور یروشلیم میں لاویوں اور کاہنوں کو عدالت کرنے کے لئے مقرر کِیا۔‏

۵.‏ اُس نے بُرے بادشاہ اخی‌اب سے معاہدہ کِیا۔‏