مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک دُھن کا حیران‌کُن اثر

ایک دُھن کا حیران‌کُن اثر

ایک دُھن کا حیران‌کُن اثر

ملک فلپائن میں جولیانا نامی ایک عمررسیدہ مسیحی خاتون رہتی تھیں۔‏ وہ الزائمر کے مرض میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے اُن کے ذہن کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہو گئی تھی۔‏ وہ اپنے بچوں تک کو نہیں پہچان پاتی تھیں۔‏ اِس کے باوجود جب بھی مَیں وہاں سے گزرتی،‏ مَیں جولیانا سے ملنے جاتی۔‏

جولیانا بستر میں پڑی ہوتیں اور ٹکٹکی باندھ کر کھڑکی کی طرف دیکھتی رہتیں۔‏ اُن سے ملنے کے لئے جانا آسان نہیں تھا کیونکہ جب بھی مَیں وہاں جاتی،‏ وہ مجھے گھور کر دیکھتیں لیکن پہچان نہیں پاتیں۔‏ اُن کی آنکھوں کی چمک ماند پڑ گئی تھی۔‏ ایک بار مَیں نے اُن سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ یہوواہ خدا کو یاد کرتی ہیں؟‏“‏ مَیں نے اُن کو ایک واقعہ بھی سنایا جو گھرگھر پاک صحیفوں کی تعلیم دیتے وقت پیش آیا تھا۔‏ پھر مَیں نے اُن سے کچھ سوال کئے لیکن وہ بدستور کھڑکی کی طرف دیکھتی رہیں۔‏ آخرکار مَیں نے ایک مذہبی گیت گانا شروع کر دیا۔‏ اِس کے بعد جو کچھ ہوا،‏ اُس سے مَیں بہت حیران ہوئی۔‏

جولیانا نے میری طرف دیکھا اور میرے ساتھ مل کر گیت گانے لگیں۔‏ مجھے اُس گیت کے سارے بول یاد نہیں تھے اِس لئے مَیں نے تھوڑی دیر بعد گانا بند کر دیا لیکن جولیانا کو پورا گیت یاد تھا اور وہ گاتی رہیں۔‏ یہ دیکھ کر مَیں نے پڑوس میں رہنے والی یہوواہ کی ایک گواہ سے مذہبی گیتوں کی کتاب منگوائی۔‏ مجھے یاد نہیں تھا کہ وہ گیت جو ہم گا رہے تھے،‏ کس صفحے پر ہے لیکن جب مَیں نے کتاب کھولی تو اتفاق سے وہی صفحہ کُھل گیا۔‏ مَیں نے پھر سے وہی گیت گانا شروع کر دیا اور اِس بار ہم دونوں نے مل کر اِس کو ختم کِیا۔‏ پھر مَیں نے جولیانا سے پوچھا کہ ”‏کیا آپ کو کوئی اَور گیت یاد ہے؟‏“‏ اِس پر وہ فلپائن کا ایک روایتی گانا گانے لگیں۔‏

مَیں نے اُن سے کہا:‏ ”‏یہ والا گانا نہیں بلکہ کوئی ایسا گیت جو آپ کنگڈم‌ہال میں عبادت کے دوران گاتی تھیں۔‏“‏ * پھر مَیں نے مذہبی گیتوں کی کتاب میں سے ایک اَور گیت گانا شروع کِیا اور جولیانا نے فوراً میرا ساتھ دیا۔‏ اُن کی آنکھیں خوشی سے چمک رہی تھیں اور چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔‏

ہمارے گانے کی آواز سُن کر آس‌پڑوس کے لوگ آکر کھڑکی سے جھانکنے لگے۔‏ وہ وہیں کھڑے ہو کر ہمارے گیتوں کو سنتے رہے۔‏ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ایک ہی دُھن سُن کر جولیانا کو گیت کے سارے بول یاد آ گئے۔‏

اُس دن مَیں نے ایک اہم بات سیکھی:‏ ایک چھوٹی سی بات ایسے لوگوں کی تاریک دُنیا میں اُجالا کر سکتی ہے جو کچھ سمجھنے اور بولنے کے قابل نہیں ہیں۔‏ کبھی‌کبھار ایک دُھن ہی سے اُن کے سُونےسُونے چہرے پر خوشی کے رنگ بکھر سکتے ہیں۔‏

اِس واقعے کے کچھ عرصے بعد جولیانا فوت ہو گئیں۔‏ سن ۲۰۰۹ میں یہوواہ کے گواہوں نے نئے مذہبی گیتوں کی ریکارڈنگ ریلیز کی۔‏ اِس خوبصورت موسیقی کو سنتے وقت مجھے وہ وقت یاد آیا جب جولیانا نے میرے ساتھ گیت گائے تھے۔‏ اگر آپ بھی اِس دل‌رُبا موسیقی کی ریکارڈنگ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 5 یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ کو کنگڈم‌ہال کہا جاتا ہے۔‏