مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

کیا بیوہ نے سمجھ‌داری سے کام لیا؟‏

مرقس ۱۲:‏۴۱-‏۴۴ کو پڑھیں۔‏ پھر تصویر کو دیکھیں اور نیچے دی گئی لائنوں پر سوالوں کے جواب لکھیں۔‏

۱.‏ یسوع مسیح ہیکل میں کیا کر رہا تھا؟‏

اشارہ:‏ مرقس ۱۲:‏۳۵؛‏ ۱۳:‏۱ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

۲.‏ حالانکہ بیوہ نے ہیکل کے خزانے میں تھوڑے ہی پیسے ڈالے پھر بھی یسوع مسیح نے اُس کی تعریف کی۔‏ اِس کی کیا وجہ تھی؟‏

اشارہ:‏ مرقس ۱۲:‏۲۸-‏۳۰ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

۳.‏ ہم یہ یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ بیوہ کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوئی تھی حالانکہ اُس نے ”‏اپنی ساری روزی“‏ خزانے میں ڈال دی تھی؟‏

اشارہ:‏ متی ۶:‏۲۵،‏ ۳۱-‏۳۳ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

آپ کے خیال میں کیا اُس بیوہ نے اپنی ساری روزی دے کر سمجھ‌داری سے کام لیا؟‏ آپ یہ جواب کیوں دے رہے ہیں؟‏ اگر آپ دل کھول کر عطیات دیں گے یا دوسروں کی مدد کریں گے تو آپ کو اِس سے کیا فائدہ ہوگا؟‏

اشارہ:‏ لوقا ۶:‏۳۸؛‏ اعمال ۲۰:‏۳۵ کو پڑھیں۔‏

یوحنا رسول کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟‏

۴.‏ کیا یہودیوں کے مذہبی رہنما یوحنا رسول کو ایک دانشمند عالم اور اُستاد خیال کرتے تھے؟‏

اشارہ:‏ اعمال ۴:‏۱۳ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

۵.‏ یوحنا رسول کو کونسا بڑا شرف ملا؟‏

اشارہ:‏ مکاشفہ ۱:‏۱-‏۳ کو پڑھیں۔‏

‏․․․․․‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

یوحنا رسول نے بائبل کی کتنی کتابیں لکھیں؟‏ آپ یوحنا رسول کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِس شمارے میں سے .‏ .‏ .‏

اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔‏

صفحہ ۹ کیا کرنا زیادہ مبارک ہوتا ہے؟‏ اعمال ۲۰‏:‏________‏

صفحہ ۹ سچے مسیحیوں کی پہچان کیا ہے؟‏ یوحنا ۱۳‏:‏________‏

صفحہ ۱۲ خدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کے ساتھ کیا کِیا؟‏ یہوداہ________‏

صفحہ ۲۶ ”‏قہر بھڑکانے“‏ کے کونسے نتائج نکلتے ہیں؟‏ امثال ۳۰‏:‏________‏

سوالوں کے جواب

۱.‏ وہ لوگوں کو تعلیم دے رہا تھا۔‏

۲.‏ بیوہ نے اپنا سب کچھ خدا کی خدمت کے لئے دے دیا تھا۔‏

۳.‏ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ اگر ہم اُس کی خدمت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے ہیں تو وہ ہماری ضروریات پوری کرے گا۔‏

۴.‏ جی‌نہیں۔‏ مذہبی رہنماؤں کے خیال میں یوحنا رسول اَن‌پڑھ اور ناواقف تھا۔‏

۵.‏ اُسے خدا کے الہام سے پاک صحیفوں کی چند کتابیں لکھنے کا شرف حاصل ہوا جن میں مکاشفہ کی کتاب بھی شامل ہے۔‏