مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آنکھ کے پردے کی ترتیب

آنکھ کے پردے کی ترتیب

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

آنکھ کے پردے کی ترتیب

انسانی آنکھ کے پردے میں ۱۲ کروڑ ایسے خلیے پائے جاتے ہیں جو روشنی سے حساس ہیں۔‏ یہ خلیے روشنی کو جذب کرکے اِسے برقی اشاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔‏ جب یہ برقی اشارے دماغ تک پہنچتے ہیں تو دماغ میں ایک تصویر بنتی ہے۔‏ ارتقا کے نظریے کو ماننے والے یہ کہتے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں میں آنکھ کے پردے کی ترتیب ظاہر کرتی ہے کہ اِس کا کوئی بنانے والا نہیں ہے۔‏

غور کریں:‏ ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں میں روشنی سے حساس خلیے آنکھ کے پردے کے پچھلے حصے میں ہوتے ہیں۔‏ اِس وجہ سے روشنی کو اِن خلیوں تک پہنچنے کے لئے کئی اَور خلیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔‏ ایک سائنس‌دان کا کہنا ہے کہ ”‏یہ خلیے روشنی کو بکھیر دیتے ہیں،‏ اِس لئے ہماری بینائی اِتنی صاف نہیں جتنی کہ ہو سکتی تھی۔‏“‏

ارتقا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ آنکھ کے پردے کی ترتیب صحیح نہیں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِس کا ترتیب دینے والا کوئی نہیں۔‏ ایک سائنس‌دان نے کہا کہ ”‏آنکھ کے پردے کی ترتیب بالکل بیکار ہے۔‏“‏ لیکن حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روشنی سے حساس خلیے آنکھ کے پردے میں بالکل صحیح جگہ پر ہیں۔‏ یہ خلیوں کی ایک ایسی تہہ کے پاس ہیں جو اِنہیں آکسیجن اور غذائیت پہنچاتی ہے۔‏ (‏اِس تہہ کو پگمنٹ اپی‌تھیلیئم کہتے ہیں۔‏)‏ آنکھ پر تحقیق کرنے والے سائنس‌دانوں کے مطابق اگر روشنی سے حساس خلیے آنکھ کے پردے کے آگے کی طرف ہوتے تو پگمنٹ اپی‌تھیلیئم بھی آگے کی طرف ہوتا جس کی وجہ سے ہمارے لئے دیکھنا مشکل ہو جاتا۔‏

آنکھ کے پردے کی یہ ترتیب خاص طور پر ایسے جانداروں کے لئے فائدہ‌مند ہے جن کی آنکھیں بہت چھوٹی ہیں۔‏ سویڈن کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر رونلڈ کروگر کہتے ہیں:‏ ”‏آنکھ کے پردے پر تصویر تب ہی صاف بنتی ہے اگر آنکھ کے عدسے اور روشنی سے حساس خلیوں کے درمیان مناسب فاصلہ ہو۔‏“‏ چونکہ یہ خلیے آنکھ کے پردے کے پچھلے حصے میں ہوتے ہیں اِس لئے عدسے اور اِن کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے۔‏

اِس کے علاوہ آنکھ کے پردے میں عصبی خلیے موجود ہیں جو روشنی سے حساس خلیوں کے بہت قریب ہوتے ہیں۔‏ اِن عصبی خلیوں کے ذریعے برقی اشارے بڑی تیزی سے دماغ تک پہنچتے ہیں۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا آنکھ کے پردے کی ترتیب واقعی بیکار ہے؟‏ یا پھر کیا یہ ایک ذہین خالق کی کاریگری ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۲۵ پر ڈائیگرام]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

روشنی سے حساس خلیے

روشنی

پگمنٹ اپی‌تھیلیئم

روشنی

آنکھ کا پردہ

عصبِ‌بصری