مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

اِن تصویروں میں اَور کیا کچھ ہونا چاہئے؟‏

امثال ۱۸:‏۱۰ اور ۲۶:‏۱۷ کو پڑھیں۔‏ پھر تصویروں کو دیکھیں۔‏ اِن میں کون‌سی چیزیں نظر نہیں آ رہی ہیں جن کا آیات میں ذکر ہوا ہے؟‏ نیچے دی گئی لائنوں پر جواب لکھیں۔‏ پھر نقطے ملا کر تصویروں کو مکمل کریں اور اِن میں رنگ بھریں۔‏

۱ ‏․․․․․‏

۲ ‏․․․․․‏

‏[‏ڈائیگرام]‏

‏(‏چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

آپ نے امثال ۱۸:‏۱۰ اور ۲۶:‏۱۷ سے کیا سیکھا ہے؟‏ خدا کا دوست بننے کے لئے کیا اُس کا نام جاننا ہی کافی ہے؟‏

اشارہ:‏ زبور ۹۱:‏۲؛‏ امثال ۳:‏۵،‏ ۶ کو پڑھیں۔‏

ہمیں دوسروں کے کام میں ٹانگ کیوں نہیں اَڑانی چاہئے؟‏

اشارہ:‏ گلتیوں ۶:‏۵-‏۷؛‏ ۱-‏پطرس ۴:‏۱۵ کو پڑھیں۔‏

پھر امثال ۲۶:‏۱۸،‏ ۱۹ کو پڑھیں۔‏ کیا شرارت کرنے میں واقعی کوئی حرج نہیں؟‏

اشارہ:‏ امثال ۱۴:‏۱۳؛‏ ۱۵:‏۲۱؛‏ متی ۷:‏۱۲ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏

امثال ۳۱:‏۱۰-‏۳۱ کو پڑھیں۔‏ آپ میں سے ایک کچھ بولے بغیر نیکوکار بیوی کے چند ایسے کاموں کی اداکاری کرے جن کا اِن آیتوں میں ذکر ہوا ہے۔‏ باقی یہ اندازہ لگائیں کہ یہ کون‌سے کام ہیں۔‏ آپس میں بات‌چیت کریں کہ آپ کون‌سے نئے ہنر سیکھ سکتے ہیں۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کار ڈ ۷ پطرس

پطرس

‏(‏الف)‏ پطرس رسول کیوں ڈوبنے لگے؟‏

‏(‏ب)‏ کیا یہ بیان صحیح ہے یا غلط؟‏ ”‏پطرس رسول نے کبھی شادی نہیں کی۔‏“‏

‏(‏ج)‏ جب مذہبی رہنماؤں نے رسولوں کو یسوع مسیح کے بارے میں تعلیم دینے سے منع کِیا تو پطرس اور دوسرے رسولوں نے اُن سے کہا:‏ ”‏ہمیں آدمیوں کے حکم کی نسبت ․․․․․۔‏“‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا پطرس کا زمانہ بائبل کی آخری

پہلی صدی عیسوی کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ بیت‌صیدا اور کفرنحوم میں رہے۔‏

گلیل

بیت‌صیدا

کفرنحوم

گلیل کی جھیل

پطرس

معلومات:‏

پطرس شروع میں مچھلی پکڑنے کا کام کرتے تھے۔‏ پھر وہ یسوع مسیح کے شاگرد بنے۔‏ پطرس،‏ یسوع مسیح کے ۱۲ رسولوں میں سے ایک تھے۔‏ لفظ رسول کا مطلب ہے:‏ بھیجا ہوا۔‏ چار انجیلوں میں کسی اَور رسول کے اِتنے زیادہ بیانات نہیں پائے جاتے جتنے کہ پطرس رسول کے بیانات پائے جاتے ہیں۔‏ پطرس رسول نے مُنادی کا کام کرنے اور ”‏اپنے بھائیوں کو مضبوط“‏ کرنے سے خدا کی بڑی خدمت کی۔‏—‏لوقا ۲۲:‏۳۲؛‏ مرقس ۳:‏۱۳-‏۱۹‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ پطرس رسول نے شک کِیا۔‏—‏متی ۱۴:‏۲۸-‏۳۱‏۔‏

‏(‏ب)‏ غلط۔‏—‏مرقس ۱:‏۲۹-‏۳۱؛‏ یوحنا ۱:‏۴۲؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۵‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ خدا کا حکم ماننا زیادہ فرض ہے۔‏“‏—‏اعمال ۵:‏۱۸،‏ ۲۷-‏۲۹‏۔‏

بائبل کارڈ ۸ حزقیاہ

سوال

‏(‏الف)‏ جب حزقیاہ،‏ یہوداہ کے بادشاہ بنے تو وہ کتنے سال کے تھے؟‏

‏(‏ب)‏ یہوواہ خدا نے حزقیاہ بادشاہ کی عمر میں کتنے سال بڑھا دئے؟‏

‏(‏ج)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ حزقیاہ بادشاہ کی دُعا کی وجہ سے یہوواہ خدا نے ایک فرشتہ بھیجا جس نے ․․․․․ اسوری فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا حزقیاہ کا زمانہ بائبل کی آخری

۷۰۰ قبل‌ازمسیح کے بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ یروشلیم میں رہتے تھے۔‏

اسور

یروشلیم

معلومات:‏

حزقیاہ بادشاہ خدا کے وفادار رہے۔‏ اُنہوں نے ہیکل کی مرمت کرائی،‏ اپنے ملک میں بُتوں کو تباہ کِیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ عیدِفسح منائیں۔‏ (‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۴؛‏ ۲-‏تواریخ ۲۹:‏۳؛‏ ۳۰:‏۱-‏۶‏)‏ اُن کے والد آخز نے بہت بُری مثال قائم کی تھی۔‏ پھر بھی حزقیاہ بادشاہ ’‏یہوواہ سے لپٹے رہے۔‏‘‏—‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۶‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ۲۵ سال۔‏—‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۱،‏ ۲‏۔‏

‏(‏ب)‏ ۱۵ سال۔‏—‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۱،‏ ۲‏۔‏

‏(‏ج)‏ ایک لاکھ ۸۵ ہزار۔‏—‏۲-‏سلاطین ۱۹:‏۱۵،‏ ۱۹،‏ ۳۵،‏ ۳۶‏۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاند ان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب‌سائٹ www.pr418.com کو دیکھیں۔‏

● جواب صفحہ ۲۴ پر ہیں۔‏

صفحہ ۳۰ کے جواب

۱.‏ بُرج۔‏

۲.‏ کتا۔‏