مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ“‏

‏”‏بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ“‏

‏”‏بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ“‏

یہ الفاظ امریکہ کی ریاست نبراسکا میں رہنے والے ایک شخص نے اُس کتاب کے بارے میں لکھے جو اُس نے حال ہی میں پڑھی تھی۔‏ اُس نے لکھا:‏ ”‏مَیں ۵۶ سال کا ہوں اور مَیں غیرشادی‌شُدہ ہوں۔‏ مَیں نے کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں پڑھی ہے۔‏ مَیں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ آپ نے کتنی خوبصورتی سے اِس کتاب کو بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ بنایا ہے۔‏“‏ اُس نے مزید کہا:‏ ”‏اِس کتاب کی تصویریں بھی زبردست ہیں۔‏ میرے خیال میں اگر میرے بچے ہوتے تو مَیں اُن کے ساتھ تصویروں پر بات کرنے میں اُتنا ہی وقت لگاتا جتنا کہ کہانی پڑھنے میں۔‏“‏

امریکہ کی ریاست جارجیا میں رہنے والی ایک خاتون نے بھی کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں کے بارے میں لکھا:‏ ”‏میری بھانجی چھ سال کی ہے اور اُس کا نام ایوری ہے۔‏ ایک دن وہ یہ کتاب اپنے ہم‌جماعتوں کو دکھانے کے لئے سکول لے گئی۔‏ اُس نے اپنے ہم‌جماعتوں کو اِس کتاب میں سے ایک کہانی پڑھ کر سنائی۔‏ اِس سے اُس کی اُستانی بہت متاثر ہوئی اور اُس نے ایوری سے کہا کہ وہ ہر دن کلاس میں اِس کتاب کی ایک کہانی پڑھ کر سنائے۔‏“‏ ایوری کی خالہ نے مزید کہا:‏ ”‏یوں ایوری کو اپنی اُستانی اور ہم‌جماعتوں کو خدا کے بارے میں بتانے کا شاندار موقع ملا۔‏“‏

اِس کتاب کے ۲۵۶ صفحے ہیں اور اِس میں بہت سی خوبصورت تصویریں ہیں۔‏ اگر آپ یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اِس کوپن کو پُر کرکے اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کی عبارت]‏

سامری آدمی ایک اچھا پڑوسی کیوں ثابت ہوا؟‏