مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بدن کا چراغ آنکھ ہے

بدن کا چراغ آنکھ ہے

بدن کا چراغ آنکھ ہے

● انسان کی آنکھیں قدرت کا ایک شاہکار ہیں۔‏ آنکھیں نہ صرف حسین ہوتی ہیں بلکہ ہماری زندگی پر گہرا اثر بھی ڈالتی ہیں۔‏ کتاب دِکھائیں اور سکھائیں ‏(‏انگریزی میں دستیاب)‏ میں بتایا گیا ہے کہ ”‏دماغ سے جڑے ہوئے تمام عصبی ریشوں میں سے ۴۰ فیصد آنکھ کے پردے سے آتے ہیں۔‏“‏

یسوع مسیح نے کہا کہ ”‏بدن کا چراغ آنکھ ہے۔‏“‏ پھر اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت یوں کی:‏ ”‏اگر تیری آنکھ درست ہو تو تیرا سارا بدن روشن ہوگا۔‏ اور اگر تیری آنکھ خراب ہو تو تیرا سارا بدن تاریک ہوگا۔‏“‏ (‏متی ۶:‏۲۲،‏ ۲۳‏)‏ دراصل یسوع مسیح یہ سکھا رہے تھے کہ ہماری آنکھیں جو کچھ دیکھتی ہیں،‏ اُس کا ہمارے خیالات،‏ احساسات اور کاموں پر گہرا اثر ہوتا ہے۔‏ اچھے خیالات سے زندگی روشن ہو جاتی ہے لیکن بُرے خیالات سے زندگی تاریک ہو جاتی ہے۔‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏جس کسی نے بُری خواہش سے کسی عورت پر نگاہ کی وہ اپنے دل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا۔‏ پس اگر تیری دہنی آنکھ تجھے ٹھوکر کھلائے تو اُسے نکال کر اپنے پاس سے پھینک دے۔‏“‏ (‏متی ۵:‏۲۸،‏ ۲۹‏)‏ کیا یسوع مسیح واقعی چاہتے تھے کہ ہم اپنی آنکھ نکال کر پھینک دیں؟‏ جی‌نہیں۔‏ یسوع مسیح تو یہ کہہ رہے تھے کہ اگر ایک شخص اپنی آنکھوں کو قابو میں نہیں رکھے گا تو اُس کے دل میں غلط خواہشیں بھڑکنے لگیں گی۔‏ پھر جب اُسے موقع ملے گا تو شاید وہ اپنی بُری خواہشوں پر عمل کرے اور یوں خدا کی خوشنودی کھو بیٹھے۔‏—‏یعقوب ۱:‏۱۴،‏ ۱۵‏۔‏

لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی آنکھوں کو قابو میں رکھیں،‏ چاہے ایسا کرنا ہمارے لئے اِتنا ہی مشکل ہو جتنا کہ اپنی آنکھ نکال کر پھینک دینا۔‏ بُری خواہشوں پر عمل کرنے سے تسکین تو ملے گی لیکن اِس کے نتیجے میں ہم خدا کی خوشنودی کھو بیٹھیں گے اور ہمیں ہمیشہ کی زندگی نہیں ملے گی۔‏ کیا ہم چند لمحوں کی تسکین کے لئے اپنا مستقبل داؤ پر لگائیں گے؟‏

ہم اپنی آنکھوں کے ذریعے جو کچھ دیکھتے ہیں،‏ اِس سے دل میں لالچ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔‏ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”‏آنکھوں کی خواہش .‏ .‏ .‏ [‏خدا]‏ کی طرف سے نہیں بلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔‏ دُنیا اور اُس کی خواہش دونوں مٹتی جاتی ہیں لیکن جو خدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابد تک قائم رہے گا۔‏“‏—‏۱-‏یوحنا ۲:‏۱۶،‏ ۱۷‏۔‏

کیا خدا کے کلام پر عمل کرنے سے ہماری زندگی کا لطف ختم ہو جائے گا؟‏ بالکل نہیں۔‏ البتہ اگر ہم اِس کی ہدایتوں پر عمل نہیں کریں گے تو ہمیں بہت سی مشکلوں اور پریشانیوں کا سامنا ہوگا۔‏ (‏گلتیوں ۶:‏۷،‏ ۸‏)‏ جو شخص اپنی آنکھوں کو قابو میں رکھتا ہے،‏ اُسے حقیقی خوشی ملتی ہے۔‏ یسوع مسیح نے کہا کہ جو لوگ خدا کا کلام سنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں،‏ اُن کو بہت سی برکتیں ملتی ہیں۔‏ (‏لوقا ۱۱:‏۲۸‏)‏ اِس کے علاوہ وہ ہمیشہ تک زمین پر زندگی کا لطف بھی اُٹھائیں گے۔‏ البتہ جو لوگ اپنی آنکھوں کو قابو میں نہیں رکھتے،‏ اُن کو نہ تو اب حقیقی خوشی ملتی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔‏