مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تمام انسانوں کے لئے خدا کا پیغام

تمام انسانوں کے لئے خدا کا پیغام

تمام انسانوں کے لئے خدا کا پیغام

● خدا نے سب انسانوں کو ایک پیغام دیا ہے۔‏ یہ پیغام ہر تہذیب اور نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے تسلی اور اُمید کا باعث ہے۔‏ اِس میں پائی جانے والی ہدایات روزمرّہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے فائدہ‌مند ثابت ہوئی ہیں۔‏ خدا کا یہ پیغام پاک صحیفوں میں درج ہے۔‏ حالانکہ یہ صحیفے دُنیابھر میں دستیاب ہیں لیکن کم ہی لوگ خدا کے پیغام سے واقف ہیں۔‏

کتاب خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام میں بڑے دلچسپ طریقے سے بتایا گیا ہے کہ انسانوں کے لئے خدا کا پیغام کیا ہے۔‏ اِس کے پہلے دو باب میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے انسانوں کو بنا کر اُنہیں ایک خوبصورت باغ میں بسایا لیکن انسانوں کی نافرمانی کی وجہ سے اُنہیں اِس باغ سے نکال دیا گیا۔‏ کتاب میں خدا کی بادشاہت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔‏ خدا کی بادشاہت ایک آسمانی حکومت ہے جس کے حکمران یسوع مسیح ہیں۔‏ اِس بادشاہت کے ذریعے خدا انسانوں کے لئے اپنا مقصد پورا کرے گا۔‏

اِس کتاب میں یسوع مسیح کی تعلیمات،‏ اُن کے معجزوں،‏ اُن کی موت اور اُن کے دوبارہ زندہ ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔‏ اِس کے علاوہ یسوع مسیح کے شاگردوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن کی کتابیں پاک صحیفوں کا حصہ بن گئیں۔‏

کتاب خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام کے آخری باب کا عنوان ‏”‏آخرکار زمین پر فردوس!‏“‏ ہے۔‏ اِس کے اگلے صفحے پر خدا کے پیغام کا مختصر خلاصہ دیا گیا ہے۔‏ اِس میں سات ایسے قدموں کا ذکر ہوا ہے جن کے ذریعے خدا انسانوں کے لئے اپنا مقصد پورا کرے گا۔‏

اگر آپ یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے والے کوپن کو پُر کرکے صفحہ ۵ پر دئے ہوئے کسی پتے پر بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

آپ اِسے کس زبان میں پڑھنا پسند کریں گے؟‏

□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏