مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تشدد—‏سب کے لئے نقصان‌دہ

تشدد—‏سب کے لئے نقصان‌دہ

تشدد‏—‏سب کے لئے نقصان‌دہ

ہم سب کسی نہ کسی طرح سے تشدد سے متاثر ہوتے ہیں۔‏ ہم ہر دن تشدد کی خبریں سنتے ہیں۔‏ چاہے ہم کام پر ہوں یا باہر،‏ ہم اِس خوف میں رہتے ہیں کہ کہیں ہم تشدد کا شکار نہ بن جائیں۔‏ سکول میں بچوں کو اپنے ہم‌جماعتوں کے ہاتھ مارپیٹ کا ڈر رہتا ہے۔‏ گھر میں عموماً لوگ خود کو محفوظ خیال کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ لاکھوں عورتیں اپنی ہی چاردیواری میں تشدد سہتی ہیں۔‏ کچھ ملک ایسے ہیں جہاں ۷۰ فیصد عورتیں اپنے جیون‌ساتھی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔‏

بہت سے ملکوں میں لوگ دنگافساد،‏ لوٹ‌مار اور دہشت‌گردی کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔‏ اِس لئے آج‌کل سیکیورٹی کیمروں کا بڑے پیمانے پر استعمال کِیا جاتا ہے،‏ خاص طور پر ایسے ملکوں میں جہاں دہشت‌گرد حملے ہوئے ہیں۔‏

مالی بحران کے باوجود سیکیورٹی کیمروں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے۔‏ سیکیورٹی کے اخراجات کون بھرتا ہے؟‏ ہم سب،‏ کیونکہ ہم ٹیکس اور دوسری فیسیں ادا کرتے ہیں۔‏ اور ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں اِن اخراجات میں اَور بھی اضافہ ہو کیونکہ دن‌بدن سیکیورٹی کے اِنتظامات زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔‏

واقعی تشدد کا معاشرے پر بہت بُرا اثر ہوتا ہے۔‏ اِس لئے ہمیں تشدد کے سلسلے میں اپنے رویے کا جائزہ لینا چاہئے۔‏ اگلے مضامین میں ہم اِن سوالوں پر غور کریں گے:‏ میڈیا تشدد کو پھیلانے میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟‏ کون‌سی باتیں تشدد کے سلسلے میں ہمارے رویے پر اثرانداز ہو سکتی ہیں؟‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم دُنیا کے پُرتشدد ماحول میں امن کی راہ اختیار کر سکیں؟‏