مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شکریہ کہنا نہ بھولیں!‏

شکریہ کہنا نہ بھولیں!‏

شکریہ کہنا نہ بھولیں!‏

ذرا یاد کریں کہ آپ کو پچھلی بار کب کسی کی طرف سے شکریہ کا کارڈ یا خط ملا تھا اور آپ نے کب پچھلی بار کسی کو ایسا کارڈ یا خط لکھا تھا۔‏

کمپیوٹر کے اِس دَور میں کم ہی لوگ ہاتھ سے لکھ کر شکریہ ادا کرتے ہیں۔‏ لیکن جب آپ کسی کو کارڈ یا خط لکھتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوگا کہ آپ نے اُسے شکریہ کہنے کے لئے اِتنا تکلف کِیا ہے۔‏ آپ شکریہ کا کارڈ یا خط کیسے لکھ سکتے ہیں؟‏ اِس سلسلے میں اِن تجویزوں پر غور کریں:‏

۱.‏ ہاتھ سے لکھ کر شکریہ ادا کریں کیونکہ اِس کا اثر ٹائپ کئے ہوئے میسج سے زیادہ ہوگا۔‏

۲.‏ جس شخص کو آپ کارڈ یا خط لکھ رہے ہیں،‏ اُس کا نام استعمال کریں۔‏

۳.‏ اگر آپ کسی تحفے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو تحفے کا ذکر کریں اور پھر بتائیں کہ آپ اِسے کیسے استعمال کریں گے۔‏

۴.‏ آخر میں پھر سے شکریہ ادا کریں۔‏

جب آپ کسی کو شکریہ کا کارڈ یا خط بھیجتے ہیں تو وہ اِسے پڑھ کر بہت خوش ہوگا۔‏

اِس لئے جب اگلی بار کوئی آپ کی دعوت کرے،‏ آپ کے لئے کوئی کام کرے یا آپ کو کوئی تحفہ دے تو شکریہ کہنا نہ بھولیں۔‏ اِس طرح اُس شخص کو پتہ چلے گا کہ آپ اُس کی محبت کی قدر کرتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۲۵ پر بکس/‏تصویریں]‏

پیاری آنٹی مریم،‏ (‏۲)‏

آپ نے مجھے جو گھڑی دی ہے،‏ اُس کے لئے بہت شکریہ۔‏ ‏(‏۳)‏ اب مَیں دیر سے سکول نہیں پہنچوں گا۔‏ پچھلے ہفتے آپ کے ساتھ بڑا مزہ آیا تھا۔‏ اُمید ہے کہ آپ صحیح‌سلامت گھر پہنچ گئی ہیں۔‏ جب آپ اگلی بار آئیں گی تو ہم پھر سے خوب مزہ کریں گے۔‏

اِتنے اچھے تحفے کے لئے شکریہ۔‏‏(‏۴)‏

آپ کا بھتیجا،‏

جاوید

‏[‏تصویر]‏

‏(‏۱)‏

‏[‏صفحہ ۲۵ پر بکس]‏

کچھ مشورے

● اگر آپ کو کسی کی طرف سے پیسے ملتے ہیں تو یہ ذکر نہ کریں کہ پیسے کتنے تھے۔‏ اِس کی بجائے آپ کچھ یوں لکھ سکتے ہیں:‏ ”‏آپ کے تحفے کا بہت شکریہ۔‏ مَیں اِسے .‏ .‏ .‏ کے لئے استعمال کروں گا۔‏“‏

● صرف ایسی باتیں لکھیں جن کا تعلق تحفے سے ہے۔‏ مثال کے طور پر اِس بارے میں لمبےلمبے قصے نہ سنائیں کہ آپ نے اپنی چھٹیوں میں کیا کِیا۔‏

● اگر تحفہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں تو شکایت نہ کریں۔‏ مثال کے طور پر ایسے جملے نہ لکھیں:‏ ”‏آپ نے مجھے جو قمیض دی ہے،‏ اُس کے لئے شکریہ۔‏ لیکن یہ مجھے بہت بڑی ہے۔‏“‏

‏[‏صفحہ ۲۵ پر بکس]‏

خدا کے کلام میں ہماری حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ ہم دوسروں کے شکرگزار ہوں۔‏ (‏لوقا ۱۷:‏۱۱-‏۱۹‏)‏ اِس میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں خدا سے ”‏بِلاناغہ دُعا“‏ کرنی چاہئے اور ’‏ہر ایک بات میں اُس کے شکرگذار‘‏ ہونا چاہئے۔‏—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۱۷،‏ ۱۸