رنگبرنگی دُنیا
اِنڈونیشیا کی سیر
اِنڈونیشیا تقریباً ۱۷ ہزار جزیروں پر مشتمل ہے۔ یہاں کے لوگ اپنے دوستانہ رویے، خوشاخلاقی اور مہماننوازی کے لئے مشہور ہیں۔
یہ لوگ کھانے میں چاول بہت استعمال کرتے ہیں۔ اِن کے کھانے بہت تیکھے ہوتے ہیں اور یہ اکثر کھانے کے ساتھ پھل کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں لوگ چٹائی پر بیٹھ کر ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں۔ اِنڈونیشیا کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہاتھ سے کھانا کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
اِنڈونیشیا کے لوگ فن، موسیقی اور رقص کے بہت شوقین ہیں۔ یہاں کے مشہور ساز کا نام انگکلونگ ہے۔ اِس کو بنانے کے لئے بانس کی لکڑیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اُن کو ایک فریم میں لٹکایا جاتا ہے۔ اِن لکڑیوں کو اِس ترتیب سے لٹکایا جاتا ہے کہ اِن کو ہلانے پر بڑی اچھی دُھن بجتی ہے۔ ایک دُھن کو بجانے کے لئے مختلف لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر ایک اپنیاپنی باری پر انگکلونگ کو ہلاتا ہے۔
پندرھویں صدی تک اِنڈونیشیا پر ہندومت اور پھر بدھمت کا بڑا اثرورسوخ تھا۔ پھر سولھویں صدی میں اِنڈونیشیا کی تہذیب پر اسلام نے اپنے قدم جما لئے۔ اِسی صدی میں
یورپ کے کچھ لوگ مسالوں کی تلاش میں اِنڈونیشیا آئے اور مسیحی مذہب کو متعارف کرایا۔پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دینے کے لئے جانے جاتے ہیں اور وہ ۱۹۳۱ء سے اِنڈونیشیا میں یہ کام کر رہے ہیں۔ اِس وقت اِس ملک میں اُن کی تعداد ۲۲ ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ یہاں پر بہرے لوگوں کو بھی پاک کلام کی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہوواہ کے گواہوں نے اشاروں کی زبان میں یسوع مسیح کی یادگاری تقریب منعقد کی جس میں ۵۰۰ سے زیادہ لوگ شریک ہوئے۔
جاگو! رسالہ ۹۹ زبانوں میں شائع ہوتا ہے جن میں بھاشا اِنڈونیشیا زبان بھی شامل ہے۔