عالمی اُفق
سپین
جنوبی سپین کے قصبے لورکا میں 2011ء میں زلزلہ آیا تھا جس میں نو لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ کچھ سائنسدانوں کو لگتا ہے کہ اِس زلزلے کے ذمےدار اِنسان ہیں۔ ماہرینِارضیات نے دیکھا ہے کہ جس علاقے میں زلزلہ آیا تھا، وہاں کی زمین سے فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی نکالا گیا تھا۔
چین
چینی سیاحوں نے 2012ء میں بینالاقوامی سیاحت پر 102 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے۔ اقوامِمتحدہ کے اِدارہ برائے عالمی سیاحت کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بینالاقوامی سیاحت پر رقم خرچ کرنے میں چین پہلے نمبر پر آیا ہے۔ چین نے اِس معاملے میں جرمنی اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اِن دونوں میں سے ہر ملک کے سیاحوں نے بینالاقوامی سیاحت پر تقریباً 84 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے۔
جاپان
برطانیہ کے طبی رسالے بیایمجے کی ایک رپورٹ کے مطابق 1920ء سے 1945ء کے دوران پیدا ہونے والے تقریباً 68 ہزار جاپانیوں کا اوسطاً 23 سال تک جائزہ لیا گیا۔ پتہ چلا کہ جن عورتوں نے بیس سال سے کم عمر میں سگریٹ پینا شروع کِیا، وہ اُن عورتوں کی نسبت دس سال پہلے فوت ہو گئیں جنہوں نے کبھی سگریٹ نہیں پی۔ اور جن آدمیوں نے بیس سال سے کم عمر میں سگریٹ پینا شروع کِیا، وہ سگریٹ نہ پینے والے آدمیوں کی نسبت آٹھ سال پہلے فوت ہو گئے۔
موریطانیہ
پلاسٹک کی تھیلیوں کو درآمد کرنے، بنانے اور اِن کے اِستعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ آبی جانوروں اور خشکی کے جانوروں کو بچایا جا سکے۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کو نگلنے کی وجہ سے یہ جانور مر سکتے ہیں۔ حکومت ایسی تھیلیوں کے اِستعمال پر زور دے رہی ہے جو قدرتی طور پر گل سڑ جاتی ہیں۔
دُنیا
اِنشورنس کمپنیوں کو موسمی آفات کی وجہ سے ہر سال تقریباً 50 ارب امریکی ڈالر [تقریباً 53 کھرب 69 ارب روپے] کے نقصان کی بھرپائی کرنی پڑتی ہے۔ اگر پیسے کی قدر کے حساب سے دیکھا جائے تو 1980ء سے لے کر ہر دس سال بعد اِنشورنس کمپنیوں کو دُگنا نقصان ہوا ہے۔