سرِورق کا موضوع
زندگی کیسے وجود میں آئی؟
آپ خالی جگہ میں کون سا جواب لکھیں گے؟
زندگی کے ذریعے وجود میں آئی۔
-
اِرتقا
-
تخلیق
بعض شاید سوچیں کہ سائنس پر یقین رکھنے والا ہر شخص اِرتقا کو چنے گا جبکہ مذہبی لوگ تخلیق کو چنیں گے۔
لیکن کیا یہ واقعی سچ ہے؟
نہیں۔ بہت سے تعلیمیافتہ لوگ جن میں کچھ سائنسدان بھی شامل ہیں، اِرتقا کے نظریے کو نہیں مانتے۔
ذرا علمالحشرات کے پروفیسر جیرارڈ کے بیان پر بھی غور کریں جنہوں نے کالج میں اِرتقا کی تعلیم حاصل کی۔ وہ کہتے ہیں: ”اِمتحان میں مَیں اپنے پروفیسروں کو وہی جواب دیتا تھا جو وہ سننا چاہتے تھے۔ یہ اَور بات ہے کہ مَیں اِن میں سے کسی پر بھی یقین نہیں رکھتا تھا۔“
سائنس پر یقین رکھنے والے کچھ لوگوں کو یہ تسلیم کرنا مشکل کیوں لگتا ہے کہ زندگی اِرتقا کے ذریعے وجود میں آئی؟ اِس سوال کا جواب جاننے کے لیے دو ایسے سوالوں پر غور کریں جن کی وجہ سے بہت سے سائنسدان کشمکش میں ہیں۔ (1) زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟ (2) جانداروں کی مختلف اقسام کیسے وجود میں آئیں؟