مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نیدرلینڈز میں ہر قسم کے لوگوں کی مدد کرنا

نیدرلینڈز میں ہر قسم کے لوگوں کی مدد کرنا

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

نیدرلینڈز میں ہر قسم کے لوگوں کی مدد کرنا

ابرہام غیرمعمولی ایمان کا مالک تھا۔‏ ”‏جب [‏اسے]‏ بلایا گیا،‏“‏ پولس رسول بیان کرتا ہے،‏ تو ابرہام نے خدا کی بات کی تعمیل کی اور ”‏اگرچہ جانتا نہ تھا کہ [‏وہ]‏ کہاں جاتا [‏ہے]‏ توبھی روانہ ہو گیا۔‏“‏ اپنے سارے خاندان کیساتھ نقل‌مکانی کرنے کے بعد،‏ ابرہام نے اپنی زندگی کے باقی سو سال تک ”‏ملکِ‌موعود میں .‏ .‏ .‏ مسافرانہ طور پر بودوباش کی۔‏“‏​—‏⁠عبرانیوں ۱۱:‏۸،‏ ۹‏۔‏

اسی طرح آجکل،‏ بہتیرے یہوواہ کے گواہوں نے دوسرے مُلک میں منتقل ہونے کے چیلنج کو قبول کِیا ہے تاکہ جہاں ضرورت زیادہ ہے وہاں خدمت کر سکیں۔‏ دیگر نے فرق زبان سیکھی ہے تاکہ وہ ان غیرملکیوں کو گواہی دے سکیں جو ان کے مُلک میں نقل‌مکانی کرکے آئے ہیں۔‏ جیسے کہ مندرجہ‌ذیل تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ اس روح نے نیدرلینڈز میں جہاں کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں میں سے دس لاکھ لوگ دوسرے ممالک سے آئے ہیں ”‏ایک وسیع اور کارآمد دروازہ“‏ کھول دیا ہے۔‏​—‏⁠۱-‏کرنتھیوں ۱۶:‏۹‏۔‏

□ ایک سابقہ کنگ‌فو انسٹرکٹر بہرام،‏ مشرقِ‌وسطیٰ کے ایک مُلک سے تعلق رکھتا ہے۔‏ اس نے بائبل اور واچ ٹاور کی کچھ مطبوعات حاصل کیں۔‏ ایک ماہ کے اندر،‏ بہرام نے پہچان لیا کہ اس نے سچائی پا لی ہے۔‏ اسکی بیوی اور اس کیساتھ مطالعہ شروع ہو گیا مگر ایک مسئلہ تھا​—‏⁠انکو بائبل سکھانے والا انکی زبان نہیں بول سکتا تھا۔‏ اُنہیں یاد ہے کہ وہ ”‏ہاتھوں اور پاؤں کے ساتھ“‏ اشارے کرتے ہوئے آپس میں گفتگو کرتے تھے۔‏ وقت آنے پر،‏ بہرام اور اسکی بیوی کو ایک کلیسیا کا پتہ چل گیا جہاں انکی ملکی زبان بولی جاتی تھی اور اسکے بعد انہوں نے تیزی سے ترقی کی۔‏ بہرام اس وقت بپتسمہ‌یافتہ گواہ ہے۔‏

□ ایک ڈچ پائنیر جوڑا ایک انڈونیشیائی آدمی کے پاس گیا جو ایک سُپر مارکیٹ کے سامنے کھڑا تھا۔‏ جب اُس جوڑے نے اس شخص سے اس کی زبان میں بات‌چیت کی تو وہ خوش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہوا۔‏ اس کے بعد اُسکے گھر پر اُس سے بات‌چیت کرنے کے انتظامات کئے گئے۔‏ یہ دریافت کِیا گیا کہ وہ روس میں ۲۰ سال سے زائد عرصہ رہ چکا ہے جس کے دوران وہ ایک گائناکالوجسٹ بن گیا۔‏ وہ خود کو دہریہ ظاہر کرتا تھا مگر وہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ ہر بچے کی پیدائش پر حیرانی کے عالم میں اس سوچ میں ڈوب جاتا تھا کہ ”‏انسانی جسم کسقدر کامل ہے!‏ کتنا بڑا معجزہ!‏“‏ وہ بائبل کا مطالعہ کرنے پر رضامند ہوگیا اور جلد ہی یقین کرنے لگا کہ ایک خالق ہے جو نوعِ‌انسان کی فکر کرتا ہے۔‏ (‏۱-‏پطرس ۵:‏۶،‏ ۷‏)‏ اس وقت وہ بپتسمہ‌یافتہ بھائی ہے اور ایمسٹرڈم میں انڈونیشیائی کلیسیا میں خدمت انجام دیتا ہے۔‏

□ روٹرڈم میں،‏ جو دُنیا کی سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے،‏ پائنیروں کے ایک گروہ نے ایسے مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو منادی‌کرنے کے کام میں مہارت حاصل کر لی ہے جو ہر روز بندرگاہ پر آتے تھے۔‏ منادوں کے اس گرمجوش گروپ کی کارگزاری کے نتیجے میں،‏ ایک کیپٹن،‏ ایک بحری افسر اور سابقہ باڈی‌گارڈ سمیت بحری جہاز پر کام کرنے والے کئی لوگوں نے سچائی قبول کر لی ہے۔‏ اس وقت وہ بھی پوری دنیا میں خدا کی بادشاہت کی خوشخبری پھیلانے میں مدد کرتے ہیں۔‏​—‏⁠متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

دُنیا کے دیگر حصوں کی طرح،‏ نیدرلینڈز میں بھی یہوواہ کے گواہ ہر قوم،‏ قبیلے،‏ اہلِ‌لغت اور اُمت کو ابدی خوشخبری سنانے میں اپنا حصہ ادا کرنے میں پُرعزم ہیں۔‏​—‏⁠مکاشفہ ۱۴:‏۶‏۔‏