مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے حالیہ شمارے پڑھکر لطف‌اندوز ہوئے ہیں؟‏ پس،‏ آئیے دیکھیں کہ آپ مندرجہ‌ذیل سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں:‏

‏• کوریا میں کرسمس کیسے مقبول ہوا؟‏

کوریا اور بعض دیگر ممالک میں باورچی‌خانے کے دیوتا کی بابت ایک قدیم عقیدہ یہ تھا کہ وہ دسمبر کے مہینے میں چمنی کے راستے آتا ہے اور بہت سے تحائف بھی لاتا ہے۔‏ اسکے علاوہ،‏ دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکی فوجی مقامی گرجاگھروں میں تحائف اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کِیا کرتے تھے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۱۲،‏ صفحہ ۴،‏ ۵۔‏

‏• یسعیاہ ۲۱:‏۸ کی تکمیل میں خدا نے ہمارے زمانہ میں کس ”‏نگہبان“‏ کو مقرر کِیا ہے؟‏

ممسوح مسیحی،‏ نگہبان جماعت کے طور پر خدمت انجام دیتے ہوئے لوگوں کو بائبل پیشینگوئیوں کی تکمیل کرنے والے دُنیاوی واقعات کے مفہوم سے آگاہ کرتے ہیں۔‏ اُنہوں نے غیرصحیفائی اصولوں اور رسم‌ورواج کی شناخت اور استرداد کے سلسلے میں بائبل طالبعلموں کی مدد بھی کی ہے۔‏​—‏⁠۱/‏۱،‏ صفحہ ۸،‏ ۹۔‏

‏• ‏”‏برادرانِ‌پولینڈ“‏ کون تھے؟‏

یہ ۱۶ویں اور ۱۷ویں صدی میں پولینڈ کا ایک چھوٹا سا مذہبی گروہ تھا جو چرچ کے تثلیث،‏ بچوں کا بپتسمہ اور دوزخ جیسے مروّجہ عقائد کو رد کرتے ہوئے بائبل کی پیروی کرنے کی حوصلہ‌افزائی کرتا تھا۔‏ ایک وقت ایسا بھی آیا جب اُنہیں ظلم‌وتشدد کا نشانہ بنا کر ملک‌بدر ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔‏​—‏⁠۱/‏۱،‏ صفحہ ۲۱-‏۲۳۔‏

‏• فیوچرالوجسٹس یا نجومیوں کی پیشینگوئیوں کی نسبت بائبل کی پیشینگوئیاں قابلِ‌اعتماد کیوں ہیں؟‏

نام‌نہاد انسانی نبیوں کا اعتبار نہیں کِیا جا سکتا کیونکہ وہ یہوواہ اور بائبل کو نظرانداز کرتے ہیں۔‏ صرف بائبل پیشینگوئیاں آپ اور آپکے خاندان کیلئے ابدی فائدے کا باعث بنتے ہوئے یہ سمجھنے میں آپکی مدد کرتی ہیں کہ عالمی واقعات کیسے خدا کے مقصد کے مطابق رُونما ہوتے ہیں۔‏​—‏⁠۱۵/‏۱،‏ صفحہ ۳۔‏

‏• اس امر کی بعض شہادتیں کیا ہیں کہ ہم آخری ایّام میں رہ رہے ہیں؟‏

ہم آسمان سے شیطان کو نکال دئے جانے کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔‏ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۹‏)‏ ہم مکاشفہ ۱۷:‏۹-‏۱۱ میں بیان‌کردہ آخری ”‏بادشاہ“‏ کے ایّام میں رہ رہے ہیں۔‏ حقیقی ممسوح مسیحیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے مگر معلوم ہوتا کہ اُن میں سے کچھ بڑی مصیبت کے آغاز کے وقت زمین پر موجود ہونگے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۱،‏ صفحہ ۱۲،‏ ۱۳۔‏

‏• حبقوق کی کتاب کب لکھی گئی اور یہ ہمارے لئے دلچسپی کی حامل کیوں ہے؟‏

بائبل کی یہ کتاب ۶۲۸ ق.‏س.‏ع.‏ میں لکھی گئی۔‏ اس میں قدیم یہوداہ اور بابل کیخلاف یہوواہ کی عدالتی کارروائی کا ذکر ملتا ہے۔‏ یہ موجودہ شریر نظام کیخلاف جلد واقع ہونے والی خدا کی عدالتی کارروائی کو بھی زیرِبحث لاتی ہے۔‏​—‏⁠۱/‏۲،‏ صفحہ ۸۔‏

‏• ہمیں بائبل میں لائق بیویوں کیلئے ایک ماں کی دانشمندانہ نصیحت کہاں ملتی ہے؟‏

ایسی شاندار نصیحت امثال کی کتاب کے آخری باب،‏ ۳۱ میں پائی جاتی ہے۔‏—‏۱/‏۲،‏ صفحہ ۳۰،‏ ۳۱۔‏

‏• ‏”‏یسوع کی عقل“‏ کو آشکارا کرنے کیلئے ہم یہوواہ کے شکرگزار کیوں ہو سکتے ہیں؟‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۶‏)‏

انجیلی ریکارڈ کے ذریعے یہوواہ نے ہمیں یسوع کے خیالات،‏ احساسات،‏ اعمال اور ترجیحات کی بابت سیکھنے کا موقع دیا ہے۔‏ یہ علم نہ صرف اپنی زندگی بلکہ بالخصوص زندگی بچانے والے مُنادی کے کام میں یسوع کی مانند بننے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۲،‏ صفحہ ۲۵۔‏

‏• کیا خدا آجکل دُعاؤں کا جواب دیتا ہے؟‏

جی‌ہاں۔‏ اگرچہ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ خدا تمام دُعاؤں کا جواب نہیں دیتا توبھی زمانۂ‌حال کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ وہ اکثر اُن لوگوں کی سنتا ہے جو تسلی اور ازدواجی مسائل جیسے معاملات میں مدد کیلئے دُعا کرتے ہیں۔‏​—‏⁠۱/‏۳،‏ صفحہ ۳-‏۷۔‏

‏• ہم خدا کی قوت حاصل کرنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

ہم اُس کیلئے دُعا کر سکتے ہیں،‏ روحانی طاقت کیلئے بائبل پر بھروسہ کر سکتے ہیں اور مسیحی رفاقت سے تقویت حاصل کر سکتے ہیں۔‏​—‏⁠۱/‏۳،‏ صفحہ ۱۵،‏ ۱۶۔‏

‏• مسیحی اجلاسوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کیلئے والدین اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

وہ اپنے بچوں کو قبل‌ازوقت تھوڑی دیر سلا کر،‏ بیدار رہنے میں اُنکی مدد کر سکتے ہیں۔‏ ہر بار جانے پہچانے الفاظ یا نام استعمال کئے جائیں تو کاغذ پر نشان لگانے سے ”‏نوٹس“‏ لینے کیلئے بچوں کی حوصلہ‌افزائی کی جا سکتی ہے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۳،‏ صفحہ ۱۷،‏ ۱۸۔‏

‏• ہم ایوب کے نمونے سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

ایوب نے یہوواہ کیساتھ اپنے رشتے کو مقدم رکھا،‏ ساتھی انسانوں کیساتھ انصاف‌پسند رویہ اپنایا،‏ اپنے بیاہتا ساتھی کیساتھ وفادار رہنے کی کوشش کی،‏ اپنے خاندان کی روحانیت کیلئے فکرمندی ظاہر کی اور آزمائش میں وفادار رہا۔‏​—‏⁠۱۵/‏۳،‏ صفحہ ۲۵-‏۲۷۔‏

‏• کیا بائبل میں کوئی خفیہ کوڈ پایا جاتا ہے جو پوشیدہ پیغامات کو سمجھنے کیلئے بصیرت عطا کرتا ہے؟‏

نہیں۔‏ بعض غیرمذہبی کتابوں میں بھی ایسے ہی مبیّنہ خفیہ کوڈ کی موجودگی کے دعوے کئے جا سکتے ہیں۔‏ عبرانی مسودوں میں ہجوں کا فرق بائبل میں مبیّنہ کوڈ کو بےمقصد ٹھہراتا ہے۔‏​—‏⁠۱/‏۴،‏ صفحہ ۳۰،‏ ۳۱۔‏