مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تائیوان کے دھان کے کھیتوں میں خوشخبری سنانا

تائیوان کے دھان کے کھیتوں میں خوشخبری سنانا

ہم ایمان رکھنے والے ہیں

تائیوان کے دھان کے کھیتوں میں خوشخبری سنانا

تائیوان میں عام طور پر کافی بارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ مُلک ہر سال چاول کی دو اچھی فصلیں حاصل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔‏ تاہم،‏ کبھی‌کبھار،‏ وقت پر بارش نہیں ہوتی جسکی وجہ سے ننھے پودے جل جاتے ہیں۔‏ جب ایسا واقع ہوتا ہے تو کیا کسان ہمت ہار جاتا ہے؟‏ ہرگز نہیں۔‏ وہ جانتا ہے کہ اس کے لئے مستقل‌مزاجی ضروری ہے۔‏ وہ نئے پودے لگا کر کھیت کو دوبارہ کاشت کرتا ہے۔‏ لہٰذا،‏ اگر موسم سازگار ہو جائے تو کسان اچھی فصل کاٹتا ہے۔‏ روحانی کاشتکاری اور کٹائی کے سلسلے میں بھی بعض‌اوقات ایسا ہی ہوتا ہے۔‏

روحانی فصل کی کٹائی میں مستقل‌مزاجی

تائیوان میں کئی سالوں سے یہوواہ کے گواہوں نے بعض ایسے علاقوں میں صحیفائی سچائی کے بیج بونے اور فصل کاٹنے کیلئے سخت محنت کی ہے جو بظاہر زرخیز دکھائی نہیں دیتے تھے۔‏ ان علاقوں میں سے ایک میاؤلی کاؤنٹی ہے۔‏ اس علاقے میں وقتاًفوقتاً گواہی دینے کی کوششوں کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہ نکلا۔‏ پس ۱۹۷۳ میں ایک سپیشل پائنیر جوڑے کو کُل‌وقتی بادشاہتی منادوں کے طور پر وہاں کام کرنے کے لئے مقرر کِیا گیا۔‏ شروع شروع میں،‏ بعض نے خوشخبری میں دلچسپی دکھائی۔‏ تاہم،‏ یہ دلچسپی جلد ہی ختم ہو گئی۔‏ اسکے بعد سپیشل پائنیروں کو ایک اَور علاقے میں بھیج دیا گیا۔‏

دو اَور سپیشل پائنیروں کو ۱۹۹۱ میں اس علاقے میں بھیجا گیا۔‏ تاہم حالات نے ایک بار پھر ظاہر کِیا کہ یہ روحانی ترقی کیلئے موزوں وقت نہیں ہے۔‏ چند سال بعد،‏ ان سپیشل پائنیروں کو اس اُمید پر دوسرے علاقوں میں بھیج دیا گیا کہ یہ زیادہ پھلدار ثابت ہونگے۔‏ لہٰذا،‏ کچھ عرصہ کیلئے زمین کو غیرمزروعہ حالت میں چھوڑ دیا گیا۔‏

دوبارہ کوشش سے کامیابی

ستمبر ۱۹۹۸ میں تائیوان میں غیرتفویض‌شُدہ وسیع علاقوں میں ایسے علاقے ڈھونڈنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کِیا گیا جو زیادہ پھلدار ثابت ہونگے۔‏ یہ کام کیسے کِیا گیا؟‏ اس کیلئے غیرتفویض‌شُدہ گنجان آباد علاقوں میں تقریباً ۴۰ عارضی سپیشل پائنیروں کو بھیجا گیا۔‏

اس مہم کیلئے منتخب‌کردہ علاقوں میں میاؤلی کاؤنٹی کے دو ملحقہ شہر بھی شامل تھے۔‏ اس علاقے کو پرکھنے کیلئے چار کنواری بہنوں کو تین ماہ کیلئے یہاں کام کرنا تھا۔‏ اس علاقے میں آنے کے تھوڑی ہی دیر بعد،‏ انہوں نے ہیجان‌خیز خبریں بھیجنا شروع کر دیں کہ یہاں اُنہیں بہتیرے دلچسپی رکھنے والے لوگ مل رہے ہیں۔‏ اس علاقے میں اپنی پائنیر خدمت کے تین ماہ کے اختتام پر وہ بہت سارے گھریلو بائبل مطالعے کرا رہی تھیں۔‏ انہوں نے ایک قریبی کلیسیا کے بزرگ کی مدد سے وہاں ایک کتابی مطالعہ کا گروپ بھی قائم کر لیا۔‏

ان میں سے تین بہنوں نے اسی علاقے میں رہ کر ان ”‏ننھے پودوں“‏ کی دیکھ‌بھال جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کِیا جو اتنی تیزی سے نشوونما پا رہے تھے۔‏ نتیجتاً،‏ ان میں سے دو کو وہاں مستقل سپیشل پائنیر کے طور پر مقرر کر دیا گیا جبکہ تیسری نے ریگولر پائنیر کے طور پر کام کرنا جاری رکھا۔‏ قریبی کلیسیا کا بزرگ ان کی مدد کرنے کی خاطر اُسی علاقے میں منتقل ہوگیا۔‏ اس علاقے میں دی جانے والی پہلی عوامی تقریر پر ۶۰ سے زیادہ لوگ حاضر ہوئے۔‏ اس وقت قریبی کلیسیا اتوار کے باقاعدہ اجلاسوں اور کئی کتابی مطالعوں کو منعقد کرنے میں اس نوخیز گروپ کی مدد کر رہی ہے۔‏ جلد ہی اس علاقے میں ایک نئی کلیسیا تشکیل دینا ممکن ہوگا۔‏

مستقل‌مزاجی کے باعث تائیوان کے دیگر علاقوں میں برکت

دیگر علاقوں میں بھی ایسے ہی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔‏ جزیرے کے شمال مشرقی علاقے اِِلان کاؤنٹی میں ایک نیا کتابی مطالعہ اُس علاقے میں قائم کِیا گیا جہاں عارضی سپیشل پائنیروں نے خدمت انجام دی تھی۔‏

ایک شام گھرگھر گواہی دیتے ہوئے ایک عارضی سپیشل پائنیر کی ملاقات ایک نوجوان شخص سے ہوئی اور اس نے اسے ایک دستی اشتہار دکھایا جس پر کلیسیائی اجلاسوں کی تفصیلات درج تھیں۔‏ اس نے فوراً پوچھا:‏ ”‏کیا مَیں کل شام اجلاس پر حاضر ہو سکتا ہوں؟‏ اگر ایسا ممکن ہے تو مجھے کیسا لباس پہن کر آنا چاہئے؟‏“‏ جلد ہی یہ پائنیر دلچسپی رکھنے والے اشخاص کیساتھ ہر ہفتے آٹھ بائبل مطالعے کرا رہی تھی۔‏ تھوڑی ہی دیر میں ان میں سے کئی بائبل طالبعلم بپتسمہ پانے کے نصب‌اُلعین کیساتھ خوشخبری کے مبشر بننے کی منصوبہ‌سازی کرنے لگے۔‏

اسی قصبے میں ایک اَور خاتون کئی سالوں سے چرچ جاتی تھی لیکن اُسے کوئی بھی بائبل سکھانے والا نہ ملا۔‏ جب اس نے بائبل مطالعے کے بندوبست کی بابت سنا تو اُس نے اِس موقع سے فائدہ اُٹھایا۔‏ اس کی پہلے سے اپنے سبق کی تیاری کرنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کی گئی۔‏ جب عارضی پائنیر مطالعہ کرانے کیلئے اس کے پاس آئی تو اس نے دیکھا کہ عورت نے ایک نوٹ بُک خرید کر اپنے مطالعے کے مواد کے سوالات کو اُس پر لکھنے سے اپنا ”‏ہوم‌ورک“‏ مکمل کر لیا ہوا ہے۔‏ اس نے ہر سوال کیلئے اپنا جواب بھی لکھا ہوا تھا۔‏ اس نے اپنی نوٹ بُک میں تمام حوالہ‌شُدہ صحائف بھی لکھے ہوئے تھے۔‏ لہٰذا،‏ بہن نے پہلے ہی مطالعے پر دیکھا کہ اُس عورت نے تین اسباق تیار کئے ہوئے تھے!‏

وسطی تائیوان کے ڈونشی قصبے میں بھی ایسے ہی نتائج حاصل ہوئے۔‏ عارضی پائنیروں نے تین ماہ میں اپنی خدمت کے دوران ۰۰۰،‏۲ سے زائد بروشر تقسیم کئے۔‏ تیسرے مہینے تک وہ ۱۶ گھریلو بائبل مطالعے کرا رہے تھے۔‏ ستمبر ۲۱،‏ ۱۹۹۹ میں،‏ وسطی تائیوان میں زلزلہ آنے سے یہ قصبہ کافی حد تک تباہ ہو گیا تھا لیکن بعض دلچسپی رکھنے والے اشخاص روحانی ترقی کرتے رہے اگرچہ انہیں قریبی کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے ایک گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا تھا۔‏ جی‌ہاں،‏ اچھی فصل کاٹنے کیلئے،‏ خواہ وہ مادی ہو یا روحانی،‏ مستقل‌مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر نقشہ]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

چین

آبنائے تائیوان

تائیوان

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Mountain High

© Maps® Copyright

‏,1997 Digital Wisdom

‏.Inc