مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کی زندگی زیادہ بامقصد ہو سکتی ہے؟‏

کیا آپ کی زندگی زیادہ بامقصد ہو سکتی ہے؟‏

کیا آپ کی زندگی زیادہ بامقصد ہو سکتی ہے؟‏

اصل قیمت ہمیشہ اُتنی نہیں ہوتی جتنی کہ دکھائی دیتی ہے۔‏ ریاستہائےمتحدہ میں جاری ہونے والے سب سے بڑے نوٹ کی عرفی قیمت ۰۰۰،‏۱۰ ڈالر تھی۔‏ تاہم،‏ جس کاغذ پر اسے چھاپا گیا ہے اُسکی قیمت محض چند سکوں کے برابر ہے۔‏

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آیا کاغذ کے ٹکڑے جن کی اصل قیمت بہت ہی کم ہوتی ہے آپ کی زندگی کو حقیقی مقصد عطا کر سکتے ہیں؟‏ بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ ایسا واقعی ممکن ہے۔‏ لاکھوں لوگ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کیلئے رات‌دن محنت کرتے ہیں۔‏ بعض‌اوقات پیسہ حاصل کرنے کیلئے اُنہیں اپنی صحت،‏ اپنے دوست حتیٰ‌کہ اپنا خاندان بھی قربان کرنا پڑتا ہے۔‏ اس کا کیا فائدہ ہے؟‏ کیا پیسہ—‏یا اس سے خریدی جانے والی چیزیں—‏حقیقی اور دائمی اطمینان بخش سکتا ہے؟‏

محققین کے مطابق،‏ ہم جتنا زیادہ مال‌ومتاع پر مبنی سکون حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ہمیں اُتنی ہی مایوسی کا سامنا ہوگا۔‏ ایک صحافی ایلفی کوہن یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ ”‏سکون خریدا نہیں جا سکتا۔‏ .‏ .‏ .‏ جن لوگوں کی زندگی میں دولت ہی سب کچھ ہوتی ہے اُنہیں طرح‌طرح کی پریشانیوں اور افسردگی کے علاوہ آسودگی کے فقدان کا تجربہ ہوتا ہے۔‏“‏—‏انٹرنیشنل ہیرلڈ ٹرائبیون۔‏

اگرچہ محققین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بامقصد زندگی کیلئے صرف پیسہ ہی کافی نہیں ہے توبھی بہتیرے لوگ اس سے ذرا مختلف رائے رکھتے ہیں۔‏ یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے کیونکہ مغربی ممالک میں رہنے والے لوگوں پر ہر روز تقریباً ۰۰۰،‏۳ اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔‏ یہ اشتہارات خواہ کاروں کے ہوں یا ٹافیوں کے،‏ انکا بنیادی پیغام یہ ہوتا ہے:‏ ’‏اس چیز کو خرید کر آپکو بڑی خوشی ملیگی۔‏‘‏

مادی اقدار کی مسلسل ترویج کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟‏ اسکا نتیجہ یہ ہے کہ روحانی اقدار غفلت کا شکار ہو گئی ہیں!‏ نیوزویک رسالے میں ایک رپورٹ کے مطابق،‏ کولون جرمنی کے آرچ بشپ نے حال ہی میں بیان کِیا کہ ”‏ہمارے معاشرے میں،‏ اب کوئی بھی خدا کی بابت گفتگو نہیں کرتا۔‏“‏

شاید آپ نے اپنی تمام‌تر توانائی اچھی زندگی بسر کرنے کیلئے وقف کر دی ہے۔‏ شاید آپ کو محسوس ہو کہ آپ کے پاس کوئی دوسرا کام کرنے کیلئے بالکل وقت نہیں ہے۔‏ تاہم،‏ بعض‌اوقات آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ زندگی میں کولھو کے بیل کی طرح کام کرتے رہنے سے بڑھکر کچھ ہونا چاہئے کیونکہ ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب ہم صحت کی خرابی یا بڑھاپے کی وجہ سے اپنی کارگزاریاں جاری نہیں رکھ پائینگے۔‏

کیا روحانی معاملات پر توجہ دینے سے آپ کو زیادہ اطمینان حاصل ہو سکتا ہے؟‏ کونسی چیز آپکی زندگی کو زیادہ بامقصد بنائیگی؟‏