مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏وہ نیکی اور محبت کی بات کرتے ہیں‘‏

‏’‏وہ نیکی اور محبت کی بات کرتے ہیں‘‏

‏’‏وہ نیکی اور محبت کی بات کرتے ہیں‘‏

حالیہ برسوں میں،‏ یہوواہ کے گواہوں کو بدنام کرنے کیلئے فرانس میں اُنکے خلاف ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی ہے۔‏ اُن کے مخالفین نے اُنہیں عوام کی نظروں میں گِرانے کے لئے غلط‌بیانی اور جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔‏ یہوواہ کے گواہوں نے ۱۹۹۹ کے شروع میں پیپل آف فرانس،‏ یو آر بئینگ ڈیسیوڈ!‏ (‏فرانس کے لوگو،‏ تمہیں دھوکا دیا جا رہا ہے!‏)‏ کے عنوان سے ایک اشتہار کی ۱۲ ملین کاپیاں پورے فرانس میں تقسیم کیں۔‏ اِس اشتہار میں اُنہوں نے اپنے خلاف ہتک‌آمیز بیانات کی مذمت کی۔‏

اِس مہم کے کچھ دن بعد،‏ طب کے ڈاکٹر اور پارلیمنٹ کے سابقہ رُکن مسٹر یوآن بونوم نے ایک مقامی اخبار کو ایک احتجاجی خط بھیجا۔‏ اُس نے اِس خط میں لکھا:‏ ”‏یہوواہ کے گواہ میرے گھر اکثر آتے ہیں۔‏ وہ میرے ساتھ نیکی اور ہمہ‌گیر محبت کی بابت گفتگو کرنے آتے ہیں۔‏ .‏ .‏ .‏ وہ دوسروں پر خود کو مسلّط نہیں کرتے۔‏ وہ بڑی شائستگی سے گفتگو کرتے اور میرے شک‌وشبہات کو تحمل کیساتھ سنتے ہیں۔‏“‏

یہوواہ کے گواہوں کے روحانی نقطۂ‌نظر کی بابت بات کرتے ہوئے،‏ مسٹر بونوم نے کہا:‏ ”‏اُن کی سادگی بےضرر ہے جبکہ بعض سیاستدانوں کی سادگی شہریوں کے امن اور معاشرے کے اتحاد کیلئے خطرناک ہوتی ہے۔‏“‏