مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چلی میں سچائی کے بیج سینچنا

چلی میں سچائی کے بیج سینچنا

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

چلی میں سچائی کے بیج سینچنا

شمالی چلی کے ریگستان میں کئی کئی سال بارش نہیں ہوتی۔‏ لیکن جب بارش ہوتی ہے تو رنگ‌برنگے پھولوں کا قدرتی قالین پتھریلی اور پیاسی زمین کو ڈھانپ لیتا ہے۔‏ اِس سحرانگیز منظر کو ملک‌بھر سے سیاح دیکھنے آتے ہیں۔‏

تاہم،‏ چلی کے لوگوں میں اِس سے بھی زیادہ دلچسپ اور عجیب‌وغریب واقعہ رُونما ہو رہا ہے۔‏ بائبل سچائی کا پانی اِس ملک کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے جس کی بدولت بہتیرے خلوصدل لوگ یسوع مسیح کے شاگردوں کے طور پر ”‏نشوونما“‏ پا رہے ہیں۔‏ سچائی کے پانی کو تقسیم کرنے کا ایک ذریعہ ٹیلیفون ہے۔‏ مندرجہ‌ذیل تجربات گواہی کے اِس طریقے سے حاصل ہونے والے عمدہ نتائج کو ظاہر کرتے ہیں۔‏

‏• ایک کُل‌وقتی خادمہ کرینا کو سرکٹ اسمبلی پروگرام پر یہ مظاہرہ پیش کرنے کیلئے کہا گیا کہ ٹیلیفون پر گواہی کیسے دی جاتی ہے۔‏ تاہم،‏ کرینا نے گواہی کے اِس حلقے میں پہلے کبھی حصہ نہیں لیا تھا۔‏ اسمبلی کے پروگرام میں حصہ لینے کیلئے اُسکی حوصلہ‌افزائی کرنے کی خاطر ایک بزرگ اور اُسکی اہلیہ نے کرینا کیساتھ ٹیلیفون پر گواہی دینے کے طریقے کی بابت بعض نکات پر نظرثانی کی۔‏ اُنہوں نے اُسے اِس معاملے میں یہوواہ کی راہنمائی کیلئے دُعا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔‏ اُس نے اِس مشورے پر عمل کرنے کے بعد فون پر بات‌چیت کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏

کرینا نے قریبی گاؤں کے ایک ٹیلیفون نمبر کا انتخاب کِیا۔‏ جب ٹیلیفون آپریٹر نے فون اُٹھایا تو کرینا نے فون کرنے کا مقصد بیان کِیا۔‏ آپریٹر نے دلچسپی سے پیغام سنا اور تین دن کے بعد دوبارہ بات‌چیت کرنے کا بندوبست بنایا گیا۔‏ ٹیلیفون پر دوبارہ ملاقات کے نتیجے میں،‏ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ سے بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔‏ اُس وقت سے،‏ وہ دلچسپ اور پُرجوش مطالعوں سے لطف‌اندوز ہو رہی ہیں اور کرینا نے اِس خاتون کے سوالوں کا جواب دینے کیلئے اُسے مختلف مطبوعات بھیجی ہیں۔‏

‏• برنارڈا نے ایک ایسے آدمی کو گواہی دینے میں پہل کی جس نے غلطی سے اُسکا نمبر ملا دیا تھا۔‏ برنارڈا نے ناراض ہونے کی بجائے،‏ یہوواہ کی گواہ کے طور پر اپنا تعارف کرایا اور مدد کی پیشکش کی۔‏ اِس طرح بات‌چیت کا آغاز ہوا اور پھر برنارڈا نے اُس شخص کو سمجھایا کہ خدا کی بادشاہت جلد ہی ناانصافی کا خاتمہ کیسے کریگی۔‏ اُس شخص نے برنارڈا کو اپنا فون نمبر دیا اور اُس نے ٹیلیفون پر دوبارہ ملاقاتیں کیں۔‏ برنارڈا نے ایک مرتبہ بات‌چیت کے دوران اُسے علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب میں سے کچھ حصہ پڑھ کر سنایا۔‏ جب اُس شخص نے پوچھا کہ وہ اِس کی ایک کاپی کیسے حاصل کر سکتا ہے تو برنارڈا نے اُسے یہ کتاب اور بائبل بھیجی۔‏ اُس سے ملاقات کرنے کیلئے ایک مقامی بھائی کا بندوبست کِیا گیا جو اب اِس بڑھتے ہوئے ”‏پودے“‏ کو ”‏پانی“‏ دے رہا ہے۔‏

جی‌ہاں،‏ اِس دُنیا کی روحانی طور پر بنجر زمین میں چھپے ہوئے بیج اِس انتظار میں ہیں کہ سچائی کا زندگی‌بخش پانی اُن تک پہنچے اور وہ پھولیں‌پھلیں۔‏ ہزاروں کی تعداد میں سچائی کے پیاسے لوگ یہوواہ خدا کے وفادار خادموں کے طور پر ”‏اُگتے“‏ اور ”‏نشوونما“‏ پاتے ہیں۔‏—‏یسعیاہ ۴۴:‏۳،‏ ۴‏۔‏