مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ پورے اعتقاد کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن!‏

یہوواہ کے گواہ پورے اعتقاد کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن!‏

یہوواہ کے گواہ پورے اعتقاد کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن!‏

سالانہ اجلاس کی رپورٹ

یہوواہ کے گواہ شک‌وشبہات کے اس دَور میں پورے اعتقاد کے حامل مسیحیوں کے طور پر مشہور ہیں۔‏ یہ بات اکتوبر ۷،‏ ۲۰۰۰ بروز ہفتہ کو یہوواہ کے گواہوں کے جرسی سٹی،‏ نیو جرسی اسمبلی ہال میں منعقد ہونے والے واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیہ کے سالانہ اجلاس میں واضح کی گئی تھی۔‏ *

اس پروگرام کے چیئرمین اور یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن جان ای.‏ بار نے اپنے افتتاحیہ بیان میں یوں کہا:‏ ”‏پوری زمین پر کروڑوں انسانوں میں سے صرف ہم ہی یہ جانتے اور مانتے ہیں کہ یہوواہ کا عزیز بیٹا،‏ یسوع مسیح اب آسمانوں پر تخت‌نشین ہے اور اپنے دُشمنوں کے درمیان حکمرانی کر رہا ہے۔‏“‏ اس پُختہ اعتقاد کا ثبوت پوری دُنیا سے حاصل ہونے والی چھ ہیجان‌خیز رپورٹس میں پیش کِیا گیا۔‏

ہیٹی میں بائبل سچائی کے ذریعے ارواح‌پرستی پر غالب آنا

ہیٹی میں ارواح‌پرستی بہت عام ہے۔‏ برانچ کمیٹی کے کوارڈی‌نیٹر جان نارمن نے بیان کِیا کہ ”‏لوگ عموماً اپنی حفاظت کیلئے سفلی جادومنتر کرتے ہیں۔‏“‏ ایک جادوگر کسی حادثے میں اپنی ایک ٹانگ کھو بیٹھنے کی وجہ سے شش‌وپنج میں مبتلا ہو گیا۔‏ وہ سوچنے لگا کہ ’‏اگر رُوحیں میری حفاظت کرتی ہیں تو میرے ساتھ یہ حادثہ کیسے پیش آ سکتا ہے؟‏‘‏ یہوواہ کے گواہوں نے دیگر لوگوں کی طرح،‏ اس شخص کو بھی سچائی کی تعلیم دیکر ارواح‌پرستی سے آزاد کرایا۔‏ ہیٹی میں ترقی کا امکان اس بات سے ظاہر ہے کہ اپریل ۱۹،‏ ۲۰۰۰ کو اس مُلک میں بادشاہتی پبلشروں کی کُل تعداد سے چار گُنا زیادہ لوگ مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہوئے تھے۔‏

کوریا کے وسیع میدان میں سرگرمی

کوریا میں ۴۰ فیصد یہوواہ کے گواہ کُل‌وقتی خدمت میں ہیں۔‏ برانچ کمیٹی کے کوارڈی‌نیٹر ملٹن ہیم‌مل‌ٹن نے بیان کِیا کہ ”‏اتنی بڑی فوج کیساتھ ہم تقریباً ہر ماہ ۴۷ ملین نفوس پر مشتمل اپنے پورے علاقے کا احاطہ کرتے ہیں۔‏“‏ اشاروں کی زبان والی کلیسیاؤں میں واقع ہونے والی ترقی بالخصوص قابلِ‌غور ہے۔‏ اشاروں کی زبان کے ایک سرکٹ میں،‏ ۸۰۰ گھریلو بائبل مطالعے کرائے جا رہے ہیں۔‏ اسکا مطلب فی پبلشر ایک مطالعہ ہے۔‏ افسوس کی بات ہے کہ نوجوان بھائیوں کو ابھی تک اُنکی غیرجانبداری کی وجہ سے قیدوبند کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‏ تاہم،‏ قیدخانے کے حکام ان وفادار مسیحیوں سے رحمانہ برتاؤ کرتے ہیں اور اکثر اُنہیں ایسے کام سونپتے ہیں جن میں بھروسے کی ضرورت ہوتی ہے۔‏

میکسیکو میں ترقی کے تقاضوں پر پورا اُترنا

میکسیکو میں اگست ۲۰۰۰ میں ۶۶۵،‏۳۳،‏۵ بادشاہتی مُنادوں کی انتہائی تعداد نے میدانی خدمت کی رپورٹ دی۔‏ اس تعداد سے تین گُنا زیادہ لوگ میموریل پر حاضر ہوئے۔‏ برانچ کمیٹی کے کوراڈی‌نیٹر رابرٹ ٹریسی نے بیان کِیا کہ ”‏اس سال ہمارا نصب‌اُلعین مزید ۲۴۰ کنگڈم ہال تعمیر کرنا ہے لیکن اسکے باوجود ہمیں اَور کنگڈم ہال درکار ہونگے۔‏“‏

میکسیکو میں یہوواہ کے گواہوں کے نوجوان قابلِ‌نمونہ ہیں۔‏ ایک نوجوان کی بابت ایک کیتھولک پادری نے کہا:‏ ”‏کاش میرے پیروکاروں میں بھی کوئی ایسا ہوتا۔‏ مَیں ان لوگوں کو انکے پُختہ ارادے اور بائبل کے دانشمندانہ استعمال پر خراجِ‌تحسین پیش کرتا ہوں۔‏ انہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر بھی خدا کا دفاع کِیا ہے۔‏“‏

سیرالیون میں خانہ‌جنگی کے دوران راستی کا مظاہرہ

اپریل ۱۹۹۱ سے سیرالیون میں خانہ‌جنگی کی ابتدا سے لیکر ہزاروں لوگ ہلاک،‏ زخمی یا معذور ہو چکے ہیں۔‏ برانچ کمیٹی کے کوارڈی‌نیٹر بِل کاؤین نے بیان کِیا کہ ”‏جنگ اور مشکلات کا لوگوں پر نہایت گہرا اثر ہوا ہے۔‏ ہمارے پیغام کیلئے بےحسی دکھانے والے بہتیرے لوگ اب دلچسپی سے سنتے ہیں۔‏ اب تو راہگیر بھی اکثر ہمارے کنگڈم ہال میں چلے آتے ہیں اور یوں پہلی بار اجلاس پر حاضر ہوتے ہیں۔‏ بھائیوں کو اکثر گلی بازاروں میں روک کر اُن سے بائبل مطالعے کی درخواست کی جاتی ہے۔‏“‏ سیرالیون میں مسلسل عدم‌استحکام کے باوجود بادشاہتی منادی کثیر پھل پیدا کر رہی ہے۔‏

جنوبی افریقہ میں وسیع تعمیراتی پروگرام

جنوبی افریقہ کے برانچ دفتر کے زیرِنگرانی علاقے میں اس وقت کئی ہزار کنگڈم ہال درکار ہیں۔‏ سینکڑوں ہال تو پہلے ہی سے تعمیر کئے جا چکے ہیں۔‏ برانچ کمیٹی کے رُکن جان کائی‌کٹ نے کہا کہ ”‏ہمارے بھائی پہلے کی طرح کسی جھونپڑے یا درخت کے نیچے جمع ہونے کی بجائے اب مناسب نشستوں پر اکٹھے بیٹھنے کے قابل ہیں۔‏ بیشتر کنگڈم ہالز سادہ ڈیزائن کے باوجود علاقے کی عالیشان عمارتیں خیال کئے جاتے ہیں۔‏ بعض علاقوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کنگڈم ہال کی تعمیر کے بعد آئندہ سال کے دوران کلیسیا میں دُگنی ترقی ہوتی ہے۔‏“‏

یوکرائن میں گواہوں کی نئی نسل

اس مُلک نے ۲۰۰۰ کے خدمتی سال میں ۷۲۰،‏۱۲،‏۱ پبلشروں کی انتہائی تعداد حاصل کی ہے۔‏ ان میں سے ۰۰۰،‏۵۰ سے زائد نے گزشتہ پانچ سال کے دوران بائبل سچائی سیکھی ہے۔‏ برانچ کمیٹی کے کوارڈی‌نیٹر جان ڈیڈر نے بیان کِیا کہ ”‏واقعی،‏ یہوواہ نے اپنے نام کی حمدوستائش کیلئے گواہوں کی ایک نئی اور نوجوان نسل کو برپا کِیا ہے!‏ پچھلے دو سال میں ہم نے ۵۰ ملین سے زیادہ رسالے تقسیم کئے ہیں جو اس مُلک کی آبادی کے برابر ہے۔‏“‏ ہر ماہ،‏ ہمیں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی طرف سے تقریباً ایک ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں وہ مزید معلومات حاصل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔‏“‏

پروگرام کے دیگر دلچسپ حصے

گورننگ باڈی کے رُکن،‏ ڈینئل سڈلک نے ایک نہایت جاذبِ‌توجہ تقریر پیش کی۔‏ اِس رسالے میں مضمون ”‏گورننگ باڈی اور لیگل کارپوریشن میں فرق“‏ اسی معلوماتی پیشکش پر مبنی ہے۔‏

گورننگ باڈی کے رُکن تھیوڈور جیرس نے بھی ایک نہایت خیال‌آفرین تقریر پیش کی جسکا عنوان تھا ”‏نگہبانوں اور خادموں کی خدائی طریقے سے تقرری۔‏“‏ اس رسالے میں ایک دوسرا مضمون اس موضوع پر مبنی ہے۔‏

سالانہ اجلاس کی ایک اَور دلچسپ تقریر گورننگ باڈی کے رُکن ڈیوڈ سپلان نے ۲۰۰۱ کی سالانہ آیت کے موضوع پر پیش کی تھی۔‏ اس آیت میں پولس رسول نے کہا:‏ ”‏کامل ہو کر پورے اعتقاد کے ساتھ خدا کی پوری مرضی پر قائم رہو۔‏“‏ (‏کلسیوں ۴:‏۱۲‏)‏ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں نے وفاداری سے تمام زمین پر خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرتے ہوئے اس ہدایت پر عمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔‏—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 یہ پروگرام برقیاتی نظام کے ذریعے دیگر کئی مقامات پر بھی دکھایا گیا جس سے کُل حاضری ۰۸۲،‏۱۳ ہو گئی۔‏