”تیری ناف کی صحت“
”تیری ناف کی صحت“
ایک عام خیال کے مطابق خوف، غم، حسد، کینہ، نفرت اور خطا جیسے جذباتی بوجھ نسلِانسانی کی بیشتر بیماریوں کا سبب ہیں۔ اس بات کے پیشِنظر، بائبل کا یہ بیان کتنا تسلیبخش ہے کہ ’یہوواہ کا خوف‘ ”تیری ناف کی صحت اور تیری ہڈیوں کی تازگی“ ہے!—امثال ۳:۷، ۸۔
ہڈیاں ہی انسانی جسم کو سہارا دیتی ہیں۔ لہٰذا، بائبل گہرے جذباتواحساسات سے متاثر ایک شخص کی نمائندگی کرنے کیلئے لفظ ”ہڈیوں“ کو استعارہً استعمال کرتی ہے۔ لیکن یہوواہ کا خوف آپکی ”ناف کی صحت“ کیسے ہے؟
اس اقتباس میں لفظ ”ناف“ کے استعمال کے سلسلے میں بائبل کے عالم مختلف آراء رکھتے ہیں۔ ایک مفسر بیان کرتا ہے کہ ”جسم کا مرکزی حصہ“ ہونے کی وجہ سے ”ناف“ تمام اہم اعضا کی نمائندگی کر سکتی ہے۔ ایک اَور عالم کا خیال ہے کہ حزقیایل ۱۶:۴ کے مطابق لفظ ”ناف“ کا مطلب آنولنال ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو امثال ۳:۸ اس بات کو اُجاگر کرتی ہے کہ جسطرح ایک جنین غذا کیلئے مکمل طور پر اپنی ماں پر انحصار کرتا ہے اُسی طرح ہم بھی قطعی طور پر خدا کے دستِنگر ہیں۔ ایک اَور خیال یہ ہے کہ یہاں ”ناف“ سے مُراد جسم کے عضلات اور وِتر ہیں۔ اس آیت کے سیاقوسباق میں، شاید ان حصوں کا ”ہڈیوں“ یعنی جسم کے سب سے مضبوط اعضا کیساتھ موازنہ کِیا گیا ہے۔
اس کا واضح مفہوم خواہ کچھ بھی ہو، ایک بات تو یقینی ہے: یہوواہ کے لئے مؤدبانہ خوف ظاہر کرنا دانشمندانہ روش ہے۔ خدا کے معیاروں پر چلنا اس وقت ہماری جسمانی فلاحوبہبود کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے بھی بڑھکر، ہم اس سے یہوواہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں جو اس کی نئی دُنیا میں جسمانی اور جذباتی طور پر کامل صحت والی غیرمختتم زندگی کا باعث بنے گی۔—یسعیاہ ۳۳:۲۴؛ مکاشفہ ۲۱:۴؛ ۲۲:۲۔
[صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]
Dr. G. Moscoso/SPL/Photo Researchers