خطرات میں زندگی بسر کرنا
خطرات میں زندگی بسر کرنا
”آپ کا ہر کام جس میں نیند بھی شامل ہے، آپ کی زندگی کا آخری کام ہو سکتا ہے۔“ ڈسکوَر میگزین۔
زندگی زمیندوز بارودی سُرنگوں والے علاقے میں سفر کی مانند ہے جس میں ناگہاں کوئی زخم لگ سکتا ہے یا موت واقع ہو سکتی ہے۔ مختلف ممالک میں خطرات کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ ان میں ٹریفک حادثات، خانہجنگی، قحط، ایڈز، کینسر، دل کے امراض اور ایسی بہت سی چیزیں شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، نیمصحارائی افریقہ میں ایڈز اوّل نمبر کی قاتل بن چکی ہے جس نے یو.ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں ”۲.۲ ملین انسانوں کو موت کے گھاٹ اُتارا ہے۔ یہ تعداد افریقہ کی تمام خانہجنگیوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد سے ۱۰ گُنا زیادہ ہے۔“
اس کے باوجود دُنیا عرصۂحیات بڑھانے کے علاوہ بیماری اور معذوری کے خطرے کو کم کرنے پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کھانے پینے کی معقول عادات اور ورزش جیسے دیگر بہتیرے نظریات کو فروغ دیا گیا ہے جو مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم، زندگی کے ہر اہم پہلو پر قابلِاعتماد معلومات کا ایک ماخذ موجود ہے جو بخیروعافیت زندگی گزارنے کے لئے آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ یہ ماخذ بائبل ہے۔ اس میں ہماری صحت اور بہبود پر اثرانداز ہونے والے مختلف معاملات سے نپٹنے کے لئے راہنما اصول پائے جاتے ہیں۔ بیشک، بائبل ہر مسئلے پر مفصل بحث نہیں کرتی۔ تاہم، یہ کھانے کی عادات، تندرستی، ذہنی رُجحان، جنس اور الکحل، تمباکو اور منشیات کے استعمال جیسے بیشمار معاملات میں ہماری راہنمائی کے لئے شاندار اصول فراہم کرتی ہے۔
بہتیروں کے لئے زندگی مالی لحاظ سے بےثبات ہے۔ بائبل اس سلسلے میں بھی ہماری مدد کرتی ہے۔ یہ روپےپیسے اور اس کے موزوں استعمال کے سلسلے میں دانشمندانہ نقطۂنظر اختیار کرنے کی حوصلہافزائی کے علاوہ بہتر آجر یا اجیر بننے کے طریقے کو واضح کرتی ہے۔ لہٰذا، بائبل صرف مالی تحفظ اور تندرستی کے لئے ہی نہیں بلکہ زندگی کے لئے بھی پُختہ راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ بائبل آجکل کتنی قابلِعمل ثابت ہو سکتی ہے؟ توپھر براہِمہربانی اگلا مضمون پڑھیں۔