مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

لٹویا میں خوشخبری کی پذیرائی

لٹویا میں خوشخبری کی پذیرائی

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

لٹویا میں خوشخبری کی پذیرائی

بائبل کے مطابق خدا کی مرضی یہ ہے کہ ”‏سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔‏“‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏)‏ کئی سالوں تک خوشخبری پر کان نہ دھرنے والے بہتیرے اشخاص اب اسے سننے کی طرف مائل ہیں!‏ مندرجہ‌ذیل تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دُنیا کے دیگر ممالک کی طرح لٹویا میں بھی مختلف عمروں اور پس‌منظر کے لوگ پیغام قبول کر رہے ہیں۔‏

‏• مشرقی لٹویا کے قصبے ریزکنی میں ایک ماں اور اس کی نوعمر بیٹی نے گلی میں ایک عورت سے کوئی پتا پوچھا۔‏ پتا بتانے کے بعد اس عورت نے جو یہوواہ کی ایک گواہ تھی انہیں گواہوں کے اجلاس پر حاضر ہونے کی دعوت دی۔‏

یہ ماں اور بیٹی دونوں مذہب سے لگاؤ رکھتی تھیں اس لئے انہوں نے اجلاس پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔‏ راستے میں اُنہوں نے یہ طے کِیا کہ اگر انہیں وہاں کوئی نامناسب بات نظر آئی تو وہ فوراً وہاں سے چلی آئینگی۔‏ تاہم،‏ اجلاس اس قدر دلچسپ تھا کہ وہاں سے لوٹ آنے کا خیال بھی انکے ذہن میں نہ آیا۔‏ اُنہوں نے بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کر لی اور اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونا شروع کر دیا۔‏ صرف تین ماہ میں،‏ اُنہوں نے منادی کے کام میں شمولیت اور بپتسمہ پانے کی خواہش کا اظہار کِیا۔‏

‏• مغربی لٹویا کے ایک شہر میں،‏ ایک گواہ ۸۵ سالہ اینا سے ملا جس نے حقیقی دلچسپی ظاہر کی اور بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کر لی۔‏ اس کی بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد نے اس کی سخت مخالفت کی۔‏ لیکن اینا نے اس مخالفت یا اپنے بڑھاپے اور خراب صحت کو اپنے بائبل مطالعے میں حائل ہونے کی اجازت نہ دی۔‏

ایک روز،‏ اینا نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ وہ بپتسمہ لینے والی ہے۔‏ اینا کی بیٹی نے جواب دیا کہ ”‏اگر تم نے بپتسمہ لیا تو مَیں تمہیں نرسنگ ہوم میں ڈال دونگی۔‏“‏ تاہم،‏ اس دھمکی سے اینا بالکل بھی خوفزدہ نہ ہوئی۔‏ اس کی جسمانی حالت کی وجہ سے اسے اس کے گھر پر ہی بپتسمہ دیا گیا۔‏

اینا کی بیٹی نے اس سلسلے میں کیسا ردِعمل دکھایا؟‏ اُس نے اپنا ارادہ بدل دیا اور اپنی ماں کے بپتسمے کے بعد اس کیلئے ایک خاص کھانا تیار کِیا۔‏ اس نے اپنی ماں سے پوچھا کہ ”‏اب آپ بپتسمہ پانے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہیں؟‏“‏ اینا کا جواب؟‏ ”‏ایک نوزائیدہ بچے کی مانند!‏“‏

‏• دسمبر ۱۹۹۸ میں،‏ دو گواہ سابقہ سوویت یونین کے ریٹائرڈ آرمی افسر سے ملے۔‏ ایک خالق پر ایمان رکھنے کی وجہ سے اُس نے بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کر لی اور بعدازاں اس کی بیوی نے بھی مطالعہ شروع کر دیا۔‏ اُنہوں نے تیزی سے ترقی کی اور جلد ہی غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر بن گئے۔‏ اگلے موسمِ‌گرما تک سابقہ افسر نے بپتسمہ لے لیا۔‏ اس جوڑے کی روحانی چیزوں سے محبت کلیسیا میں تمام افراد کیلئے حوصلہ‌افزا ثابت ہوئی ہے۔‏ علاوہ‌ازیں،‏ اُنہوں نے ایک مقامی رہائش‌گاہ کو ایک خوبصورت کنگڈم ہال بنانے میں بھی گرمجوشی سے حصہ لیا۔‏