غربت کے خلاف جنگ شکست یقینی ہے؟
غربت کے خلاف جنگ شکست یقینی ہے؟
نیو یارک شہر میں اقوامِمتحدہ کا دورہ کرنے والے سیاح اکنامک اینڈ سوشل کونسل چیمبر کا دورہ کرنے کے دوران پبلک گیلری کی چھت سے لٹکتے ہوئے کھلے پائپ اور نالیاں بھی دیکھتے ہیں۔ دورہ کرانے والا گائیڈ وضاحت کرتا ہے: ” ’نامکمل‘ چھت کو عموماً اس بات کی علامتی یاددہانی خیال کِیا جاتا ہے کہ اقوامِمتحدہ کا معاشی اور سماجی کام کبھی ختم نہیں ہوتا؛ دُنیا کی معاشی حالتوں کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرنا پڑیگا۔“
اس کونسل کا مقصد لوگوں کے بلند معیارِزندگی کی حوصلہافزائی کرنا ہے، تاہم ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ کام کبھی ختم نہیں ہوگا۔ دلچسپی کی بات ہے کہ پہلی صدی ق.س. میں زمین پر اپنی خدمتگزاری کے دوران یسوع مسیح نے کہا: ”[یہوواہ] کا رُوح مجھ پر ہے۔ اِسلئے کہ اُس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کِیا۔“ (لوقا ۴:۱۸) اُس نے کونسی ”خوشخبری“ کا اعلان کِیا تھا؟ یہ پیغام اُس بادشاہت کے متعلق تھا جسے یہوواہ خدا، بادشاہ یسوع مسیح کے تحت قائم کریگا، جو ”مسکین کے لئے قلعہ اور . . . پریشانی کے وقت ملجا“ ثابت ہوتا ہے۔ یہ بادشاہت کیا کچھ انجام دیگی؟ یسعیاہ نے پیشینگوئی کی: ”ربالافواج . . . سب قوموں کے لئے فربہ چیزوں سے ایک ضیافت تیار کریگا بلکہ ایک ضیافت تلچھٹ پر سے خوب نتھری ہوئی مے سے۔ ہاں فربہ چیزوں سے جو پُرمغز اور مے سے جو تلچھٹ پر سے خوب نتھری ہوئی ہو۔ . . . وہ موت کو ہمیشہ کے لئے نابود کریگا اور [یہوواہ] خدا سب کے چہروں سے آنسو پونچھ ڈالیگا۔“—یسعیاہ ۲۵:۴-۶، ۸۔
کیا آپ اسکی بابت مزید جاننا چاہینگے کہ خدا کی بادشاہت کیسے ”اِس دُنیا کے لوگوں کی معاشی حالتوں کو بہتر بنائیگی“ اور پھر کسی چیز کی کمی نہ رہیگی؟ یہ جاننے کیلئے نیچے بکس کی عبارت کو پڑھیں کہ کیسے ایک لائق اُستاد آپ کے پاس آ کر آپکو یہ بتا سکتا ہے کہ بائبل اس سلسلے میں کیا بیان کرتی ہے۔