ایک اہم تقریب جس سے آپ کو غیرحاضر نہیں ہونا چاہئے
ایک اہم تقریب جس سے آپ کو غیرحاضر نہیں ہونا چاہئے
”ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام“ خدا کی طرف سے ملتا ہے جو ہمارا آسمانی باپ ہے۔—یعقوب ۱:۱۷۔
اپنے اکلوتے بیٹے، یسوع مسیح کے وسیلے گناہ اور ناکاملیت سے چھڑانے کا بندوبست گنہگار نسلِانسانی کے لئے خدا کی عظیم بخشش ہے۔ ہمارا فدیہ دینے والے کے طور پر، یسوع کی موت فردوسی زمین پر ابدی زندگی کو ممکن بناتی ہے۔ لوقا ۲۲:۱۹ میں ہمیں اُس کی موت کی یادگار منانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہوواہ کے گواہ آپ کو یسوع کے اس حکم کی تعمیل میں اپنے ساتھ شریک ہونے کی پُرتپاک دعوت دیتے ہیں۔ یہ سالانہ تقریب بائبل کے قمری کیلنڈر پر ۱۴ نیسان سے مطابقت رکھنے والی تاریخ ۸ اپریل، ۲۰۰۱ بروز اتوار غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ اس تاریخ کو نوٹ کر لیں تاکہ آپ اسے بھول نہ جائیں۔ آپ کے علاقے میں یہوواہ کے گواہ آپکو تقریب کی صحیح جگہ اور وقت کی بابت بتا سکتے ہیں۔