مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏ایک پوشیدہ خطرہ“‏

‏”‏ایک پوشیدہ خطرہ“‏

‏”‏ایک پوشیدہ خطرہ“‏

حال ہی میں انٹرنیٹ پر جنسی بداخلاقی دیکھنے سے متعلق ایک سروے نے آشکارا کِیا کہ ریاستہائےمتحدہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بالغوں کی ایک تہائی (‏کم‌ازکم ۰۰۰،‏۰۰،‏۲)‏ کسی نہ کسی قسم کے جنسی ویب‌سائٹ کو دیکھتے ہیں۔‏ بڑی تعداد میں لوگ اب انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی جنسی اشتہا کو پورا کر رہے ہیں۔‏ سروے کرنے والا ماہرِنفسیات ڈاکٹر الکوپر بیان کرتا ہے:‏ ”‏کسی حد تک یہ ایک پوشیدہ خطرہ ہے کیونکہ بہت کم لوگ اسے ایک سنگین خطرہ خیال کرتے ہیں۔‏“‏

بالخصوص کون لوگ کمپیوٹر پر جنسی بداخلاقی دیکھنے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں؟‏ ڈاکٹر کوپر بیان کرتا ہے:‏ ”‏ان میں ایسے لوگ شامل ہوتے ہیں جو اپنی تمام زندگی جنسی خواہشات کو دبا کر رکھتے ہیں“‏ مگر انہیں انٹرنیٹ پر ”‏بِلاروک‌ٹوک جنسیات سے محظوظ ہونے کے لامحدود مواقع مل جاتے ہیں۔‏“‏

تاہم،‏ جنسیات کی نمائش کرنے والے سائٹس کو باقاعدگی سے دیکھنے والے لوگ اس عادت کو بےضرر خیال کرتے ہیں۔‏ مگر کیا یہ واقعی بےضرر ہے؟‏ جس طرح منشیات استعمال کرنے والا شخص انکا عادی ہو جاتا ہے اُسی طرح بہتیرے انٹرنیٹ پر جنسیات کو دیکھنے کے عادی اپنی خواہشات کی تسکین کیلئے اسکی ”‏مقدار“‏ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔‏ وہ تو بیاہتا ساتھی کیساتھ اپنے رشتے یا اپنی ملازمت کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں!‏

تاہم،‏ خدا کی خوشنودی کے متلاشیوں کے پاس انٹرنیٹ پر جنسی سائٹس سے گریز کرنے کی ایک اَور وجہ بھی ہے۔‏ خدا کا کلام نصیحت کرتا ہے:‏ ”‏پس اپنے اُن اعضا کو مُردہ کرو جو زمین پر ہیں یعنی حرامکاری اور ناپاکی اور شہوت اور بُری خواہش اور لالچ کو جو بُت‌پرستی کے برابر ہے۔‏ کہ اُن ہی کے سبب سے خدا کا غضب نافرمانی کے فرزندوں پر نازل ہوتا ہے۔‏“‏ (‏کلسیوں ۳:‏۵،‏ ۶‏)‏ ایک شخص کو ناپاک جنسی رغبت کے سلسلے میں ’‏اپنے اعضا کو مُردہ‘‏ کرنے کی غرض سے یہوواہ خدا کیلئے گہری محبت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔‏ (‏زبور ۹۷:‏۱۰‏)‏ اگر اُسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر جنسیات کو دیکھنے کے خطرے کا شکار ہو رہا ہے تو اُسے خدا کے کلام،‏ بائبل کا مطالعہ کرنے سے یہوواہ کیلئے اپنی محبت کو مضبوط کرنا چاہئے۔‏ یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈم ہال میں حوصلہ‌افزا مسیحی رفاقت خدا کو خوش کرنے کے عزم میں ایک شخص کیلئے بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔‏