مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

دانی‌ایل ۹:‏۲۴ کی پیشینگوئی کے مطابق،‏ ”‏پاکترین مقام“‏ کو کب مسح کِیا گیا تھا؟‏

دانی‌ایل ۹:‏۲۴-‏۲۷ کی پیشینگوئی کا تعلق ”‏ممسوح فرمانروا“‏—‏مسیح—‏کے ظہور سے ہے۔‏ لہٰذا ”‏پاکترین مقام“‏ کا مسح ہونا یروشلیم کی ہیکل کے پاکترین مقام کے مسح ہونے کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔‏ اسکے برعکس،‏ ”‏پاکترین مقام“‏ کی اصطلاح خدا کی آسمانی سکونت‌گاہ—‏آسمانی پاکترین مقام—‏کا اشارہ دیتی ہے جو یہوواہ کی عظیم‌الشان روحانی ہیکل میں ہے۔‏ *‏—‏عبرانیوں ۸:‏۱-‏۵؛‏ ۹:‏۲-‏۱۰،‏ ۲۳‏۔‏

خدا کی روحانی ہیکل نے کب کام کرنا شروع کِیا؟‏ غور کریں کہ جب یسوع نے ۲۹ س.‏ع.‏ میں خود کو بپتسمے کیلئے پیش کِیا تو کیا واقع ہوا۔‏ اُس وقت سے لیکر یسوع نے اپنی زندگی زبور ۴۰:‏۶-‏۸ کی مطابقت میں بسر کی۔‏ پولس رسول نے بعدازاں واضح کِیا کہ یسوع نے خدا سے دُعا کی تھی:‏ ”‏تُو نے قربانی اور نذر کو پسند نہ کِیا۔‏ بلکہ میرے لئے ایک بدن تیار کِیا۔‏“‏ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۵‏)‏ یسوع جانتا تھا کہ خدا کو یروشلیم کی ہیکل میں پیش کی جانے والی جانوروں کی قربانیاں ”‏پسند“‏ نہ تھیں۔‏ اسکی بجائے،‏ یہوواہ نے یسوع کیلئے ایک کامل انسانی جسم تیار کِیا جو اُس نے بطور قربانی پیش کرنا تھا۔‏ یسوع اپنی مخلصانہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری رکھتا ہے:‏ ”‏دیکھ!‏ مَیں آیا ہوں۔‏ (‏کتاب کے ورقوں میں میری نسبت لکھا ہؤا ہے)‏ تاکہ اَے خدا!‏ تیری مرضی پوری کروں۔‏“‏ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۷‏)‏ یہوواہ کا جوابی‌عمل کیسا تھا؟‏ متی کی انجیل بیان کرتی ہے:‏ ”‏یسوؔع بپتسمہ لیکر فی‌الفور پانی کے پاس سے اُوپر گیا اور دیکھو اُسکے لئے آسمان کھل گیا اور اُس نے خدا کے رُوح کو کبوتر کی مانند اُترتے اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔‏ اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے مَیں خوش ہوں۔‏“‏—‏متی ۳:‏۱۶،‏ ۱۷‏۔‏

یہوواہ خدا کا یسوع کے پیش‌کردہ جسم کو قربانی کے طور پر قبول کرنے کا مطلب یہ تھا کہ یروشلیم کی ہیکل میں موجود مذبح سے کہیں زیادہ عظیم مذبح وجود میں آ چکا تھا۔‏ یہ مذبح یسوع کی انسانی زندگی کو قربانی کے طور پر قبول کرنے کیلئے خدا کی ”‏مرضی“‏ یا بندوبست تھا۔‏ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۱۰‏)‏ یسوع کو رُوح‌اُلقدس سے مسح کرنے کا یہ مطلب تھا کہ خدا اب روحانی ہیکل کے مکمل بندوبست کو عمل میں لا چکا ہے۔‏ * لہٰذا،‏ یسوع کے بپتسمے کے وقت،‏ خدا کی آسمانی سکونت‌گاہ کو عظیم‌الشان روحانی ہیکل کے بندوبست میں ”‏پاکترین مقام“‏ کے طور پر مسح یا مخصوص کِیا گیا تھا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 خدا کی روحانی ہیکل کے مختلف پہلوؤں پر بات‌چیت کیلئے اگست،‏ ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۷-‏۲۲ پڑھیں۔‏

^ پیراگراف 5 کتاب پے اٹینشن ٹو ڈینیئلز پرافیسی!‏ کے صفحہ ۱۹۵ پر اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا۔‏

‏[‏صفحہ ۲۷ پر تصویر]‏

یسوع کے بپتسمے کے وقت ”‏پاکترین مقام“‏ کو مسح کِیا گیا تھا