مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏مذہبی آزادی کیلئے یہوواہ کے گواہوں کے شکرگزار ہوں‘‏

‏’‏مذہبی آزادی کیلئے یہوواہ کے گواہوں کے شکرگزار ہوں‘‏

‏’‏مذہبی آزادی کیلئے یہوواہ کے گواہوں کے شکرگزار ہوں‘‏

اخبار یوایس‌اے ٹوڈے کا ایک مضمون بیان کرتا ہے،‏ ”‏یہوواہ کے گواہوں کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے سے پہلے،‏ ذرا سوچیں کہ کچھ ہی عرصہ پہلے انہوں نے ذلت‌آمیز اذیت برداشت کرنے کے علاوہ امریکہ کے آئین کی پہلی ترمیم میں آزادی کیلئے جو بنیادی کردار ادا کِیا ہے اس سے ہم سب استفادہ کر رہے ہیں۔‏“‏ یہوواہ کے گواہوں کو ریاستہائےمتحدہ میں ۱۹۴۰ کی دہائی میں جھنڈے کی سلامی سے انکار کرنے کے علاوہ دیگر وجوہات کی بِنا پر بھی اذیت کا نشانہ بنایا گیا تھا۔‏—‏خروج ۲۰:‏۴،‏ ۵‏۔‏

یو.‏ایس.‏ سپریم کورٹ میں ۱۹۳۸ سے لے کر ۱۹۴۳ تک کے پانچ سالہ عرصے کے دوران یہوواہ کے گواہوں پر تقریباً ۳۰ مقدمے چلائے گئے۔‏ مضمون بیان کرتا ہے:‏ ”‏گواہوں نے پہلی ترمیم سے تعلق رکھنے والے بنیادی معاملات پر اتنی مرتبہ توجہ دلائی کہ جسٹس ہارلن فسک سٹون نے تحریر کِیا،‏ ’‏یہوواہ کے گواہوں کو شہری آزادی سے تعلق رکھنے والے قانونی مسائل کے حل کے سلسلے میں مدد دینے کیلئے خاص امداد ملنی چاہئے۔‏‘‏ “‏

لہٰذا،‏ مضمون آخر میں بیان کرتا ہے:‏ ”‏تمام مذاہب کو [‏مذہبی]‏ آزادی کی توسیع کیلئے یہوواہ کے گواہوں کا شکرگزار ہونا چاہئے۔‏“‏