مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائبل مطالعہ—‏کیا یہ آپ کیلئے مفید ہے؟‏

بائبل مطالعہ—‏کیا یہ آپ کیلئے مفید ہے؟‏

بائبل مطالعہ‏—‏کیا یہ آپ کیلئے مفید ہے؟‏

‏”‏اِسے کسی پادری کے بغیر نہیں پڑھنا چاہئے۔‏“‏ کیتھولک لوگوں کے پاس موجود بعض بائبلوں کے شروع میں یہ آگاہی پائی جاتی ہے۔‏ لاس اینجلس کے کیتھولک بائبل انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی کائے مرڈی بیان کرتی ہے کہ ”‏کیتھولکوں کے طور پر ہمیں کبھی بائبل سے واقف ہونے کا موقع ہی نہیں ملا مگر اب صورتحال بدل رہی ہے۔‏“‏ اُسکے بیان کے مطابق،‏ جب کیتھولک اس حقیقت سے آگاہ ہو جاتے ہیں کہ پاک صحائف انکی زندگی پر کس حد تک اثرانداز ہو سکتے ہیں تو وہ ”‏ذاتی طور پر بائبل کیلئے اشتیاق پیدا کرتے ہیں۔‏“‏

اس تبدیلی کی بابت،‏ میگزین یو۔‏ایس۔‏ کیتھولک مذہبی تعلیم کے ایک منتظم کا حوالہ دیتا ہے جس نے بیان کِیا کہ بائبل مطالعے کی کلاسز میں شرکت کرنے والے کیتھولک لوگوں نے محسوس کِیا کہ ”‏کیتھولکوں کے طور پر وہ بائبل میں پائے جانے والے بےپناہ خزانے سے محروم تھے۔‏ اپنی دانست میں جو خزانہ وہ کھو چکے تھے اب وہ اس کا کچھ حصہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏“‏

صورتحال خواہ کچھ بھی ہو،‏ ایک بائبل طالبعلم کو کس ”‏خزانے“‏ کی تلاش کرنی چاہئے؟‏ غور فرمائیں:‏ کیا آپ جاننا چاہینگے کہ روزمرّہ زندگی کی پریشانیوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیسے کِیا جا سکتا ہے؟‏ آپ خاندان کے اندر امن کیسے قائم رکھ سکتے ہیں؟‏ اسقدر غیرمہذب اور باغیانہ رویہ کیوں پایا جاتا ہے؟‏ آجکل نوجوانوں میں تشدد کی وجہ کیا ہے؟‏ اِس طرح کے دیگر پیچیدہ سوالات کے قابلِ‌بھروسا جوابات خدا کے کلام،‏ بائبل سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور یہی وہ ”‏خزانہ“‏ ہے جو نہ صرف کیتھولک یا پروٹسٹنٹ کیلئے بلکہ بدھسٹ،‏ ہندو،‏ مسلم،‏ شنتو حتیٰ‌کہ دہریوں یا لاادریوں کیلئے بھی مفید ہے۔‏ زبورنویس کے مطابق ’‏خدا کا کلام اُسکے قدموں کیلئے چراغ اور اُسکی راہ کیلئے روشنی تھا۔‏‘‏ آپ کیلئے بھی یہ ایسے ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔‏—‏زبور ۱۱۹:‏۱۰۵‏۔‏