سالانہ اجلاس اکتوبر ۶، ۲۰۰۱
سالانہ اجلاس اکتوبر ۶، ۲۰۰۱
سالانہ اجلاس: واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا کے ارکان کا یہ اجلاس اکتوبر ۶، ۲۰۰۱ کو یہوواہ کے گواہوں کے اسمبلی ہال، ۲۹۳۲ کینیڈی بلیوارڈ، جرسی سٹی، نیو جرسی میں منعقد ہوگا۔ ارکان کا افتتاحی اجلاس صبح ۱۵:۹ پر ہوگا جسکے بعد عام سالانہ اجلاس صبح ۱۰ بجے ہوگا۔
کارپوریشن کے ارکان کو گزشتہ سال کے دوران اپنے خطوکتابت کے پتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی بابت اب سیکرٹری کے دفتر کو اطلاع بھیج دینی چاہئے تاکہ نوٹس اور مختارناموں سے متعلق باقاعدہ خطوط اُنہیں جولائی کے دوران پہنچ جائیں۔
ارکان کو سالانہ اجلاس کے نوٹس کے ساتھ ارسال کئے جانے والے مختارنامے، یکم اگست سے پہلے سیکرٹری کے دفتر واپس بھیج دئے جانے چاہئیں۔ ہر رُکن کو اس وضاحت کے ساتھ فوری طور پر اپنے مختارناموں کو پُر کر کے بھیج دینا چاہئے کہ وہ ذاتی طور پر اجلاس میں حاضر ہوں گے یا نہیں۔ ہر مختارنامے پر درج معلومات کو اس سلسلے میں حتمی ہونا چاہئے کیونکہ اسی سے اس بات کا تعیّن کِیا جائے گا کہ کون کون ذاتی طور پر موجود ہوگا۔
توقع ہے کہ پورا سیشن جس میں باضابطہ کاروباری اجلاس اور رپورٹیں شامل ہیں دوپہر ایک بجے یا اسکے تھوڑی دیر بعد ختم ہو جائیگا۔ سہپہر میں کوئی سیشن نہیں ہوگا۔ محدود جگہ کی وجہ سے، داخلہ صرف ٹکٹ سے ہوگا۔ سالانہ اجلاس کی کارروائی کو ٹیلیفون کے ذریعے دوسرے آڈیٹوریمز کے ساتھ منسلک کرنے کا کوئی انتظام نہیں کِیا جائیگا۔