مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حسن‌کارکردگی کا اعزاز

حسن‌کارکردگی کا اعزاز

حسن‌کارکردگی کا اعزاز

یہ اعزاز عوامی جمہوریہ کانگو میں ایسوسی‌ایشن آف کانگولیس اور افریقن جرنلسٹ فار دی ڈیویلپمنٹ (‏اےجےاوسی‌اےڈی)‏ کی جانب سے ”‏کانگو کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اشخاص یا سماجی تنظیموں کی قدرافزائی کیلئے دئے جاتے ہیں۔‏“‏

نومبر ۱۷،‏ ۲۰۰۰ کو حسن‌کارکردگی کا یہ اعزاز یہوواہ کے گواہوں کو ”‏اُنکی مطبوعات میں پائی جانے والی تعلیم‌وتربیت کے ذریعے کانگو کے لوگوں کی ترقی میں اہم کردار ادا“‏ کرنے پر پیش کِیا گیا تھا۔‏

اس اعزاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کن‌شاسا کے اخبار لےفار نے بیان کِیا:‏ ”‏کانگو میں کوئی ایسا شخص بمشکل ہی ملیگا جس نے یہوواہ کے گواہوں کے شائع‌کردہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے یا دیگر مطبوعات نہ پڑھی ہوں۔‏ یہ رسالے زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔‏“‏ مضمون نے یہ بھی بیان کِیا کہ مطبوعات ”‏موجودہ مسائل سے نپٹنے کا طریقہ“‏ بیان کرنے کے علاوہ ”‏حالیہ واقعات کے پیچھے کارفرما اصل مقصد“‏ کی نشاندہی کرتی ہیں۔‏ جاگو!‏ رسالہ ”‏غیرجانبدار ہے اور کسی ایک نسل کو دوسری پر فوقیت نہیں دیتا۔‏“‏ اسکے علاوہ یہ رسالے ”‏موجودہ بدکار اور بےدین نظام‌اُلعمل کی جگہ ایک پُرامن اور یقینی دُنیا کی بابت خالق کے وعدے پر اعتماد“‏ کو فروغ دیتے ہیں۔‏

اےجےاوسی‌اےڈی کے مطابق کانگو کی بیشتر آبادی کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات مفید ثابت ہوئی ہیں۔‏ سینکڑوں زبانوں میں دستیاب انکا اُمیدافزا پیغام آپ کیلئے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔‏

اس سے استفادہ کرنے کیلئے براہِ‌مہربانی مندرجہ‌ذیل معلومات پڑھیں۔‏