کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ نے ”مینارِنگہبانی“ کے حالیہ شماروں کو پڑھنے سے لطف اُٹھایا ہے؟ پس، آئیے پھر دیکھیں کہ آپ مندرجہذیل سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں:
• ایوب ۳۸ باب میں اُٹھائے گئے سوال آج بھی ہماری توجہ کے مستحق کیوں ہونے چاہئیں؟
ان ابواب میں خدا نے جن حیرتانگیز کاموں پر ہماری توجہ دلائی ہے اُنہیں زمانۂجدید کے سائنسدان بھی پوری طرح سمجھ نہیں سکتے۔ ان میں سے چند سوال یہ ہیں، کششِثقل زمین کو اسکے مدار میں کیسے قائم رکھتی ہے، روشنی کیا ہے، برف کے گالوں میں اسقدر تنوع کیوں پایا جاتا ہے، بارش کے قطرے کیسے بنتے ہیں اور رعدوبرق کے طوفانوں میں توانائی کیونکر پائی جاتی ہے۔—۱۵/۴، صفحہ ۴-۱۱۔
• بائبل کی کونسی مثالیں منفی احساسات سے نپٹنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں؟
آسف، بارُوک اور نعومی نے کچھ عرصے تک حوصلہشکنی یا دیگر منفی احساسات کا تجربہ کِیا مگر ان حالات کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی بابت صحیفائی ریکارڈ ہماری مدد کر سکتا ہے۔—۱۵/۴، صفحہ ۲۲-۲۴۔
• مسیحی بیواؤں کی مدد کرنے کے بعض عملی طریقے کیا ہیں؟
دوست واضح طور پر مہربانی کیساتھ مدد کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ حقیقی ضرورت کے پیشِنظر، خاندانی افراد یا دوسرے لوگ مالی یا مادی مدد پیش کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ساتھی مسیحی بھی پُرمحبت طریقے سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور روحانی مددوتسلی فراہم کرنے سے اپنا فرض ادا کر سکتے ہیں۔—۱/۵، صفحہ ۵-۷۔
• ۱-کرنتھیوں ۷:۳۹ کی نصیحت کے مطابق، ”صرف خداوند میں“ شادی کرنا کیوں ضروری ہے؟
بےایمانوں کیساتھ شادیاں اکثر تباہکُن ثابت ہوئی ہیں۔ اسکے علاوہ، اس الہٰی مشورت پر عمل کرنا یہوواہ خدا کیساتھ وفاداری کا معاملہ ہے۔ جب ہم خدا کے کلام کی پیروی کرتے ہیں تو ہمارے دل ہمیں الزام نہیں دیتے۔ (۱-یوحنا ۳:۲۱، ۲۲)—۱۵/۵، صفحہ ۲۰،۲۱۔
• اگرچہ صرف یہوواہ ہی ہمارے گناہ معاف کر سکتا ہے توپھر مسیحی سنگین گناہوں کا اعتراف کلیسیا کے بزرگوں کے سامنے کیوں کرتے ہیں؟
جیہاں، سنگین گناہوں کی صورت میں ایک مسیحی کو یہوواہ سے معافی کا طلبگار ہونا چاہئے۔ (۲-سموئیل ۱۲:۱۳) تاہم، جس طرح ناتن نبی نے داؤد کی مدد کی اسی طرح کلیسیا کے پُختہ بزرگ بھی تائب گنہگاروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ بزرگوں کے پاس جانا یعقوب ۵:۱۴، ۱۵ کی ہدایت کے مطابق ہے۔—۱/۶، صفحہ ۳۱۔
• اس بات کی کیا شہادت ہے کہ ہمیں حاجتمند یتیموں اور بیواؤں کا خیال رکھنا چاہئے؟
تاریخی ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ قدیم عبرانیوں اور ابتدائی مسیحیوں دونوں کے اندر ایسی فکرمندی کا اظہار سچی پرستش کی نمایاں خصوصیت تھی۔ (خروج ۲۲:۲۲، ۲۳؛ گلتیوں ۲:۹، ۱۰؛ یعقوب ۱:۲۷) پولس رسول نے حاجتمند بیواؤں کی دیکھبھال کرنے کے سلسلے میں صحائف کے ذریعے مسیحیوں کو واضح ہدایات دیں۔ (۱-تیمتھیس ۵:۳-۱۶)—۱۵/۶، صفحہ ۹-۱۱۔
• ایک خوشحال اور بامقصد زندگی کی کُنجی کیا ہے؟
ہمیں اپنے آسمانی باپ یہوواہ کیساتھ ایک مناسب رشتہ پیدا کرنا اور اُسے قائم رکھنا چاہئے۔ ایسا کرنے کے لئے بائبل کا مطالعہ ہمارے لئے ایک خاص مدد ہے۔—۱/۷، صفحہ ۴، ۵۔
• کیا ہر انسان میں غیرفانی روح ہے جو موت کے بعد بھی زندہ رہتی ہے؟
بعض لوگوں کا ایمان ہے کہ جان کی بجائے روح غیرفانی ہوتی ہے لیکن بائبل اس خیال کی حمایت نہیں کرتی۔ یہ ظاہر کرتی ہے کہ جب کوئی شخص مرتا ہے تو وہ خاک میں مل جاتا اور ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم، صرف خدا اُسکی زندگی بحال کرنے کے قابل ہے لہٰذا قیامت کے ذریعے مستقبل میں زندگی کی اُمید خدا کے ہاتھ میں ہے۔ (واعظ ۱۲:۷)—۱۵/۷، صفحہ ۳-۶۔
• جب دُورا کے میدان میں تین عبرانیوں کی آزمائش ہوئی تو اُس وقت دانیایل کہاں تھا؟
بائبل اس سلسلے میں کچھ نہیں کہتی۔ ممکن ہے کہ دانیایل اپنے اعلیٰ سرکاری مرتبے کی وجہ سے وہاں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا یا شاید وہ کسی سرکاری کام سے کہیں گیا ہو۔ تاہم، ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا کیلئے اپنی وفاداری کے سلسلے میں اُس نے کوئی مصالحت نہیں کی تھی۔—۱/۸، صفحہ ۳۱۔