مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

کلسیوں ۱:‏۱۶ خدا کے بیٹے کی بابت کہتی ہے کہ ”‏سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔‏“‏ کس مفہوم میں سب چیزیں خدا کے بیٹے،‏ یسوع کے ”‏واسطے“‏ پیدا ہوئی ہیں؟‏

یہوواہ نے یسوع کے علاوہ،‏ تمام چیزوں کی تخلیق کیلئے اپنے اکلوتے بیٹے کو ماہِرکاریگر کے طور پر استعمال کِیا۔‏ (‏امثال ۸:‏۲۷-‏۳۰؛‏ یوحنا ۱:‏۳‏)‏ لہٰذا بیٹا بجا طور پر ان کاموں سے خوشی حاصل کرتا ہے اور اس مفہوم میں یہ اس کے ”‏واسطے“‏ ہیں۔‏

ہم جانتے ہیں کہ انسانی والدین اپنی اولاد سے جنہیں اُنہوں نے جنم دیا ہے خوشی کی توقع کرتے ہیں اور اکثر اُنہیں خوشی حاصل ہوتی ہے۔‏ لہٰذا،‏ بائبل مثل ایک ”‏بیٹے“‏ کی بابت کہتی ہے ”‏جس سے [‏اس کا باپ]‏ خوش ہے۔‏“‏ (‏امثال ۳:‏۱۲؛‏ ۲۹:‏۱۷‏)‏ اسی طرح یہوواہ خدا اسرائیل سے خوش ہوا جب اس کے لوگ وفادار تھے۔‏ (‏زبور ۴۴:‏۳؛‏ ۱۱۹:‏۱۰۸؛‏ ۱۴۷:‏۱۱‏)‏ وہ آج بھی اپنے لوگوں کی وفاداری سے خوش ہوتا ہے۔‏—‏امثال ۱۲:‏۲۲؛‏ عبرانیوں ۱۰:‏۳۸‏۔‏

لہٰذا،‏ خدا کے سلسلے میں یہ درست تھا کہ اس کا ساتھی کارکُن،‏ یسوع،‏ اس کی کامرانیوں سے خوشی حاصل کرے۔‏ درحقیقت،‏ امثال ۸:‏۳۱ بیان کرتی ہے کہ بیٹا ”‏آبادی کے لائق زمین سے شادمان“‏ تھا۔‏ کلسیوں ۱:‏۱۶ اسی مفہوم میں کہتی ہے کہ ”‏سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔‏“‏