مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہم بھیڑیوں سے بھیڑیں بن گئیں!‏

ہم بھیڑیوں سے بھیڑیں بن گئیں!‏

ہم بھیڑیوں سے بھیڑیں بن گئیں!‏

سکینہ اور مَیں بچپن میں پڑوسی ہوا کرتی تھیں۔‏ سکینہ مجھ سے بڑی اور صحتمند تھی جبکہ مَیں چھوٹی اور دُبلی‌پتلی تھی۔‏ ہم اکثر تُوتُو مَیں‌مَیں کرتی رہتی تھیں لیکن ایک روز ہم دست‌وگریبان ہو گئیں۔‏ اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے سے بات‌چیت اور سلام‌دُعا کرنا بھی چھوڑ دی۔‏ بالآخر،‏ ہم دونوں وہاں سے چلی گئیں اور پھر ہمیں ایک دوسرے کی کوئی خبر نہ رہی۔‏

مَیں نے ۱۹۹۴ میں یہوواہ کے گواہوں کیساتھ بائبل مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور رفتہ‌رفتہ میری شخصیت تبدیل ہو گئی۔‏ چار سال بعد مَیں بوجمبورہ،‏ برونڈی میں سپیشل اسمبلی ڈے پر سکینہ کو دیکھکر چونک گئی۔‏ مَیں اس کی موجودگی سے خوش تھی لیکن ہماری سرسری سی سلام دُعا ہوئی۔‏ اُسی روز جب مَیں نے اُسے بپتسمہ کے اُمیدواروں کے درمیان دیکھا تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا!‏ وہ بھی یکسر بدل گئی تھی۔‏ اب وہ جھگڑالو نہیں رہی تھی جس کیساتھ مَیں اکثراوقات لڑا کرتی تھی۔‏ اُسے خدا کیلئے اپنی مخصوصیت کے علانیہ اظہار میں خود کو پانی کے بپتسمہ کیلئے پیش کرتے دیکھنا کتنی شاندار بات تھی!‏

جب وہ پانی سے باہر آئی تو مَیں جلدی سے اُس سے لپٹ گئی اور اُس کے کان میں سرگوشی کی:‏ ”‏تمہیں یاد ہے کہ ہم کیسے لڑا کرتی تھیں؟‏“‏ اُس نے کہا:‏ ”‏ہاں،‏ مجھے یاد ہے لیکن وہ ماضی کی بات تھی۔‏ مگر اب مَیں بالکل بدل گئی ہوں۔‏“‏

ہم دونوں بائبل سچائی حاصل کرکے خوش ہیں جس نے ہمیں متحد کرتے ہوئے بھیڑیوں جیسی ہماری شخصیت کو عظیم چرواہے یہوواہ خدا کی بھیڑوں میں تبدیل کر دیا ہے۔‏ واقعی،‏ بائبل سچائی زندگیاں بدل دیتی ہے۔‏