مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ناقابلِ‌رسائی لوگوں تک رسائی کرنا

ناقابلِ‌رسائی لوگوں تک رسائی کرنا

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

ناقابلِ‌رسائی لوگوں تک رسائی کرنا

یہوواہ کے گواہ بادشاہتی پیغام کو سب لوگوں تک پہنچانے کی حتی‌الوسع کوشش کرتے ہیں۔‏ گھر پر اکثر نہ ملنے والوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بعض‌اوقات غیرمعمولی کوشش کرنی پڑتی ہے۔‏ (‏مرقس ۱۳:‏۱۰‏)‏ اس سلسلے میں جنوبی امریکہ کے ایک ملک سے تعلق رکھنے والا ایک سپیشل پائنیر خادم مندرجہ‌ذیل تجربہ بیان کرتا ہے۔‏

‏”‏ایک دن مجھے پتہ چلا کہ ریاستی گورنر اس علاقے کا دورہ کرنے والا ہے جو مجھے اور میری بیوی کو تفویض کِیا گیا ہے۔‏ صاف ظاہر ہے کہ ایسی ممتاز شخصیات اکثر گھر پر نہیں ملتیں اسلئے مَیں نے اُسکے نام ایک خط سمیت کئی بائبل مطبوعات بشمول بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ کتابیں مینکائنڈز سرچ فار گاڈ اور علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے ارسال کیں۔‏ مَیں نے اپنے خط میں ہر اشاعت کا مقصد بھی واضح کِیا۔‏

مَیں اس لٹریچر کی بابت اُسکا ردِعمل جاننا چاہتا تھا لہٰذا مَیں نے اُس کیساتھ ملاقات کی درخواست کی۔‏ چند ہفتوں بعد مجھے ملاقات کی اجازت مل گئی اور مَیں اپنے ساتھ ویڈیو جیہوواز وِٹنسز—‏دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دی نیم لے گیا۔‏ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹوں کی تھی۔‏ گورنر کیساتھ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد مَیں نے اسکی بابت اُس کی رائے معلوم کی۔‏ اُس نے جواب دیا:‏ ’‏اس زمین پر آپ جیسی اَور کوئی تنظیم نہیں ہے۔‏ کاش مجھے اپنے سرکاری کاموں کی انجام‌دہی کیلئے آپ جیسے لوگوں کی مدد حاصل ہوتی!‏‘‏ اسکے بعد اُس نے مجھ سے پوچھا کہ آیا مَیں نے کبھی اپنی تنظیم کے عالمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کِیا ہے۔‏ مَیں نے اُسے بتایا کہ ۱۴ سال کی عمر سے مجھے اسکی حسرت ہے مگر مجھے نیو یارک،‏ بروکلن میں عالمی ہیڈکوارٹرز جانے کا موقع ابھی تک نہیں ملا۔‏ میرے لئے اپنی اِس خواہش کو پورا کرنا مشکل تھا۔‏ اُس نے ایک لمحے کے لئے میری طرف غور سے دیکھا۔‏ پھر اُس نے کہا کہ وہ مجھے یہ موقع دینا چاہتا ہے۔‏ اُس نے ہمارے قانونی اجازت‌ناموں کا انتظام کِیا اور تحفے کے طور پر ہمیں ہوائی ٹکٹ بھی دئے!‏

‏”‏یہ گورنر اب مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے باقاعدگی سے حاصل کرتا ہے۔‏ ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ہم اُس کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کے قابل ہونگے۔‏“‏