مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کھجور کا درخت—‏نہایت سبق‌آموز

کھجور کا درخت—‏نہایت سبق‌آموز

کھجور کا درخت‏—‏نہایت سبق‌آموز

‏”‏لاثانی خوبصورتی اور وقار کا پیکر۔‏“‏ ایک بائبل انسائیکلوپیڈیا کھجور کے درخت کو یوں بیان کرتا ہے۔‏ بائبل وقتوں کے علاوہ آج بھی کھجور کے درخت مصر میں وادیِ‌نیل کی خوبصورتی کو دوبالا کرتے اور صحرائےنجب کے نخلستانوں میں تازگی‌بخش سایہ فراہم کرتے ہیں۔‏

کھجور کا درخت مختلف اقسام کا ہوتا ہے اور اسکی طویل عمودی ساخت نہایت جاذبِ‌توجہ ہوتی ہے۔‏ بعض درخت ۱۰۰ فٹ اُونچے ہوتے ہیں اور ۱۵۰ سال تک پھل دیتے ہیں۔‏ جی‌ہاں،‏ کھجور کا درخت جاذبِ‌نظر اور حیران‌کُن حد تک پھلدار ہوتا ہے۔‏ ہر سال اِس سے کھجوروں کے کئی گچھے حاصل ہوتے ہیں۔‏ ایسے ایک گچھے میں ۰۰۰،‏۱ سے بھی زائد کھجوریں ہوتی ہیں۔‏ ایک مصنف نے کھجوروں کی بابت لکھا:‏ ”‏دُکانوں میں کسی مخصوص لیبل والے ڈبے میں پڑی خشک کھجوریں کھانے والے لوگ تازہ کھجور کے ذائقے اور لذت کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔‏“‏

موزوں طور پر بائبل بعض انسانوں کو کھجور کے درخت سے تشبِیہ دیتی ہے۔‏ کھجور کے درخت کی مانند خدا کی نظر میں مقبولیت حاصل کرنے کے خواہاں شخص کو اخلاقی طور پر بالکل راست ہونے کے علاوہ اچھا پھل پیدا کرتے رہنا چاہئے۔‏ (‏متی ۷:‏۱۷-‏۲۰‏)‏ اسی وجہ سے سلیمان کی ہیکل اور حزقی‌ایل کی رویتی ہیکل کی دیواروں کو کھجور کے درختوں کی صورتیں کندہ کرنے سے سجایا گیا تھا۔‏ (‏۱-‏سلاطین ۶:‏۲۹،‏ ۳۲،‏ ۳۵؛‏ حزقی‌ایل ۴۰:‏۱۴-‏۱۶،‏ ۲۰،‏ ۲۲‏)‏ پس خدا کی قابلِ‌قبول پرستش کیلئے ایک شخص کو کھجور کے درخت جیسی عمدہ خصوصیات کا مالک ہونا چاہئے۔‏ خدا کا کلام واضح کرتا ہے:‏ ”‏صادق کھجور کے درخت کی مانند سرسبز ہوگا۔‏“‏—‏زبور ۹۲:‏۱۲‏۔‏