مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏آخرکار مَیں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے کیا ہوا ہے!‏“‏

‏”‏آخرکار مَیں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے کیا ہوا ہے!‏“‏

‏”‏آخرکار مَیں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے کیا ہوا ہے!‏“‏

یہ احساسات ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ہیں جس نے دسمبر ۱،‏ ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے شمارے میں شائع ہونے والی سوانح‌حیات پڑھی تھی۔‏ مضمون کا عنوان تھا،‏ ’‏تم نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا‘‏ اور اس میں ایک سابقہ مشنری کا تجربہ بیان کِیا گیا تھا جو ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جسے طبّی دُنیا میں دَوری اختلالِ‌دماغی کہا جاتا ہے۔‏

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے رسالے کے ناشرین کے نام اپنے خط میں لکھا:‏ ”‏اس میں بیان‌کردہ علامات ہوبہو میری بیماری جیسی ہیں۔‏ لہٰذا مَیں ایک نفسیاتی ہسپتال گیا اور مجھے پتہ چلا کہ مَیں ذہنی اختلال کا شکار ہوں۔‏ میرا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کو حیرت ہوئی۔‏ اُس نے کہا،‏ ’‏اس قسم کی بیماری میں مبتلا لوگ بڑی مشکل سے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں۔‏‘‏ اس سے پہلے کہ یہ بیماری مزید سنگینی اختیار کرتی اسکا علاج کرنے میں میری مدد کی گئی۔‏“‏

دُنیابھر میں ہزاروں لوگ مینارِنگہبانی اور اسکے ساتھی رسالے جاگو!‏ کے ہر شمارے کو پڑھنے سے مختلف طریقوں سے استفادہ کرتے ہیں۔‏ وہ ان مضامین کو معلوماتی اور تسکین‌بخش پاتے ہیں۔‏ مینارِنگہبانی رسالہ اب ۱۴۱ اور جاگو!‏ ۸۶ زبانوں میں شائع کِیا جاتا ہے۔‏ آپ بھی مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کو باقاعدہ پڑھنے سے واقعی مستفید ہونگے۔‏