مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

کیا یرمیاہ ۷:‏۱۶ میں خدا کی ہدایت کا مطلب یہ ہے کہ مسیحیوں کو کلیسیا سے خارج کسی غیرتائب گنہگار کے حق میں دُعا نہیں کرنی چاہئے؟‏

یہوواہ نے بیوفا یہوداہ کے خلاف فیصلہ سنانے کے بعد یرمیاہ سے کہا:‏ ”‏تُو اِن لوگوں کے لئے دُعا نہ کر اور اِنکے واسطے آواز بلند نہ کر اور مجھ سے مِنت اور شفاعت نہ کر کیونکہ مَیں تیری نہ سنوں گا۔‏“‏—‏یرمیاہ ۷:‏۱۶‏۔‏

یہوواہ نے یرمیاہ کو اسرائیلیوں کے حق میں دُعا کرنے سے منع کیوں کِیا تھا؟‏ اسکی واضح وجہ شریعت کی برملا خلاف‌ورزی تھی۔‏ وہ بےحیائی سے سرِعام ’‏چوری،‏ خونریزی،‏ زناکاری کرتے اور جھوٹی قسم کھاتے اور بعل کیلئے بخور جلاتے اور غیر معبودوں کی پیروی کرتے تھے۔‏‘‏ نتیجتاً،‏ یہوواہ نے بیوفا یہودیوں کو بتایا:‏ ”‏مَیں تم کو اپنے حضور سے نکال دونگا جس طرح تمہاری ساری برادری اؔفرائیم کی کُل نسل کو نکال دیا ہے۔‏“‏ یقیناً،‏ یرمیاہ یا کسی بھی شخص کا یہوواہ سے اپنا عدالتی فیصلہ بدلنے کیلئے دُعا کرنا معقول نہیں ہوگا۔‏—‏یرمیاہ ۷:‏۹،‏ ۱۵‏۔‏

اس بات کی روشنی میں،‏ یوحنا رسول نے خدا سے مناسب دُعا کی بابت لکھا۔‏ پہلے اُس نے مسیحیوں کو یقین دلایا:‏ ”‏اگر اُس کی مرضی کے موافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سنتا ہے۔‏“‏ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۱۴‏)‏ پھر،‏ دوسروں کے حق میں دُعا کی بابت یوحنا نے مزید بیان کِیا:‏ ”‏اگر کوئی اپنے بھائی کو ایسا گُناہ کرتے دیکھے جسکا نتیجہ موت نہ ہو تو دُعا کرے۔‏ خدا اُس کے وسیلہ سے زندگی بخشے گا۔‏ اُن ہی کو جنہوں نے ایسا گُناہ نہیں کِیا جس کا نتیجہ موت ہو۔‏ گُناہ ایسا بھی ہے جس کا نتیجہ موت ہے۔‏ اِس کی بابت دُعا کرنے کو مَیں نہیں کہتا۔‏“‏ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۱۶‏)‏ یسوع نے بھی ایک ایسے گناہ یعنی روح‌القدس کے خلاف گناہ کا ذکر کِیا جو ”‏معاف نہ کِیا جائے گا۔‏“‏—‏متی ۱۲:‏۳۱،‏ ۳۲‏۔‏

کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کلیسیا سے خارج ہونے والے تمام غیرتائب گنہگار ایسے گناہوں کے مُرتکب ہوتے ہیں جنکا ”‏نتیجہ موت“‏ ہوتا ہے اور اِس وجہ سے ان کی بابت دُعا نہیں کی جانی چاہئے؟‏ ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ بعض معاملات میں اُن کی خطائیں موت کا باعث بننے والے گناہوں کے زمرے میں نہیں آتیں۔‏ دراصل،‏ اگر ایسا ہو بھی تو اس کی بابت جاننا مشکل ہوگا۔‏ اس کی ایک عمدہ مثال یہوداہ کا بادشاہ منسی ہے۔‏ اُس نے جھوٹے معبودوں کے لئے مذبحے بنائے،‏ اپنے بیٹوں کو قربان کِیا،‏ ارواح‌پرستی کو رواج دیا اور کھودی ہوئی مورت کو یہوواہ کی ہیکل میں نصب کرایا۔‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ منسی اور اُس کے لوگوں نے ملکر ”‏اُن قوموں سے بھی زیادہ بدی کی جنکو [‏یہوواہ]‏ نے بنی‌اسرائیل کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا۔‏“‏ اس کی پاداش میں،‏ یہوواہ نے منسی کو بابل کی اسیری میں بھیج دیا۔‏—‏۲-‏سلاطین ۲۱:‏۱-‏۹؛‏ ۲-‏تواریخ ۳۳:‏۱-‏۱۱‏۔‏

منسی نے اگرچہ نہایت سنگین گناہ کئے توبھی کیا اُنکا نتیجہ موت تھا؟‏ بدیہی طور پر نہیں کیونکہ یہ سرگزشت اُسکی بابت مزید بیان کرتی ہے:‏ ”‏جب وہ مصیبت میں پڑا تو اُس نے [‏یہوواہ]‏ اپنے خدا سے مِنت کی اور اپنے باپ‌دادا کے خدا کے حضور نہایت خاکسار بنا۔‏ اور اُس نے اُس سے دُعا کی۔‏ تب اُس نے اُسکی دُعا قبول کر کے اُسکی فریاد سنی اور اُسے اُسکی مملکت میں یرؔوشلیم کو واپس لایا۔‏ تب منسیؔ نے جان لیا کہ [‏یہوواہ]‏ ہی [‏سچا]‏ خدا ہے۔‏“‏—‏۲-‏تواریخ ۳۳:‏۱۲،‏ ۱۳‏۔‏

پس،‏ جب کوئی شخص کلیسیا سے خارج ہوتا ہے تو ہمیں یہ نتیجہ اخذ کرنے میں جلدبازی نہیں کرنی چاہئے کہ اُس نے موت کا باعث بننے والا گناہ کِیا ہے۔‏ اُس شخص کی دلی حالت کو سامنے آنے میں کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے۔‏ دراصل،‏ اکثر خارج کرنے کا ایک مقصد اُس گنہگار کو ہوش میں لانا ہوتا ہے تاکہ وہ توبہ کرکے رجوع لائے۔‏

وہ شخص اب چونکہ کلیسیا کا رکن نہیں ہوتا اسلئے اُس کا بیاہتا ساتھی یا خاندانی افراد اُسکی دلی حالت اور رُجحان میں واقع ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو پہلے پرکھ سکتے ہیں۔‏ یہ لوگ ایسی تبدیلیاں دیکھ کر یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اُس نے کوئی ایسا گناہ نہیں کِیا جسکا نتیجہ موت ہو۔‏ پس،‏ وہ دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ خدا کے الہامی کلام سے تقویت پائے اور یہوواہ اپنی مرضی کے موافق اِس گنہگار کے حق میں کارروائی کرے۔‏—‏زبور ۴۴:‏۲۱؛‏ واعظ ۱۲:‏۱۴‏۔‏

کچھ لوگ تو اس بات کا ثبوت دیکھ لیتے ہیں کہ گنہگار نے توبہ کر لی ہے لیکن ساری کلیسیا کو اس بات کا پتہ نہیں چلتا۔‏ لہٰذا وہ کسی کو اس خطاکار کے حق میں سرِعام دُعا کرتے ہوئے سن کر ٹھوکر کھا سکتے ہیں اور اُلجھن میں پڑ سکتے ہیں۔‏ اس وجہ سے اگر کوئی ایسے گنہگار کیلئے دُعا کرنا چاہتا ہے تو اُسے نجی طور پر ہی ایسا کرنا چاہئے اور باقی تمام معاملات ذمہ‌دار کلیسیائی بزرگوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دینے چاہئیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

جب منسی یہوواہ کے حضور خاکسار ہوا تو اُسکے سنگین گناہ معاف کر دئے گئے

‏[‏صفحہ ۳۰ پر تصویر کا حوالہ]‏

Illustrierte Pracht-Bibel/​Heilige Schrift des Reproduced from

nach der deutschen Uebersetzung ‏,Alten und Neuen Testaments

D. Martin Luther‎’s