مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنے بچوں کی ضرورت کو پورا کرنے میں والدین کا کردار!‏

اپنے بچوں کی ضرورت کو پورا کرنے میں والدین کا کردار!‏

اپنے بچوں کی ضرورت کو پورا کرنے میں والدین کا کردار!‏

بچوں کو بالخصوص اپنے والدین سے راہنمائی اور پُرمحبت اصلاح کی ضرورت ہوتی ہے۔‏ اس سلسلے میں برازیل کی ایک ماہرِتعلیم تانیہ زاگوری بیان کرتی ہے:‏ ”‏ہر بچہ موج‌مستی کرنا چاہتا ہے۔‏ تاہم پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے۔‏ یہ کام والدین کو کرنا چاہئے۔‏ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو بچے بےقابو ہو سکتے ہیں۔‏“‏

تاہم ذاتی آزادی کو عزیز رکھنے والے اباحتی معاشرے کے زیرِاثر،‏ بہتیرے ممالک میں مذکورہ‌بالا مشورت پر عمل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔‏ پس والدین کہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں؟‏ خداترس والدین تسلیم کرتے ہیں کہ اُن کے بچے ’‏یہوواہ کی طرف سے میراث‘‏ ہیں۔‏ (‏زبور ۱۲۷:‏۳‏)‏ لہٰذا،‏ وہ اُنکی پرورش کے لئے خدا کے کلام بائبل سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ امثال ۱۳:‏۲۴ بیان کرتی ہے:‏ ”‏وہ جو اپنی چھڑی کو باز رکھتا ہے اپنے بیٹے سے کینہ رکھتا ہے پر وہ جو اُس سے محبت رکھتا ہے بروقت اُس کو تنبیہ کرتا ہے۔‏“‏

بائبل میں لفظ ”‏چھڑی“‏ کا استعمال صرف جسمانی سزا کا مفہوم نہیں رکھتا بلکہ یہ ہر طرح کی اصلاح کی نمائندگی کر سکتا ہے۔‏ درحقیقت،‏ بچے کی سرکش روش کو درست کرنے کیلئے اکثر صرف زبانی اصلاح کی ضرورت ہو سکتی ہے۔‏ امثال ۲۹:‏۱۷ بیان کرتی ہے:‏ ”‏اپنے بیٹے کی تربیت کر اور وہ تجھے آرام دیگا اور تیری جان کو شادمان کریگا۔‏“‏

بچوں کو غیرموزوں خصائل سے بچنے کیلئے مشفقانہ تنبیہ کی ضرورت پڑتی ہے۔‏ ایسی مستعد اور مہربانہ اصلاح والدین کی اپنے بچے کیلئے فکرمندی کو ظاہر کرتی ہے۔‏ (‏امثال ۲۲:‏۶‏)‏ پس اولاد والو!‏ حوصلہ رکھو۔‏ بائبل کی معقول اور عملی مشورت پر عمل کرنے سے آپ یہوواہ خدا کی خوشنودی اور اپنے بچے کا احترام حاصل کر سکیں گے۔‏