مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہنری ہشتم اور بائبل

ہنری ہشتم اور بائبل

ہنری ہشتم اور بائبل

ونسٹن چرچل نے اپنی کتاب ہسٹری آف دی انگلش سپیکنگ پیپلز ‏(‏جِلد ۲)‏ میں لکھا:‏ ”‏تحریکِ‌اصلاح نے مذہبی اعتقادات میں بہت زیادہ تبدیلی پیدا کر دی۔‏ اس سے بائبل کو نئی اور دُوررَس حکمت کا ماخذ تسلیم کِیا جانے لگا۔‏ پُرانے لوگوں کا خیال تھا کہ پاک نوشتوں کا اَن‌پڑھ لوگوں کی دسترس میں ہونا خطرناک ثابت ہوگا اسلئے انہیں صرف پادریوں کو ہی پڑھنا چاہئے۔‏“‏

یہ بیان مزید واضح کرتا ہے:‏ ”‏ٹینڈیل اور کورڈیل کی انگریزی میں ترجمہ‌شُدہ مکمل مطبوعہ بائبلیں پہلی مرتبہ ۱۵۳۵ کے موسمِ‌خزاں میں منظرِعام پر آئیں اور اس وقت سے انکے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے تھے۔‏ حکومت نے پادری طبقے کو بائبل پڑھائی کیلئے حوصلہ‌افزائی کرنے کی تاکید کی۔‏“‏ بائبل سے ناواقفیت کے صدیوں بعد،‏ انگلینڈ چرچ کی بجائے ہنری ہشتم کی حکومت کی بدولت بائبل علم سے رُوشناس ہوا۔‏ *

‏”‏قدیم مکتبِ‌فکر کو ایک اَور دھچکا لگاتے ہوئے حکومت نے پیرس میں انگریزی بائبلوں کی وسیع تعداد چھاپنے کی اجازت دیدی جو سابقہ ایڈیشنوں کی نسبت زیادہ معیاری اور دیدہ‌زیب تھیں اور ستمبر ۱۵۳۸ میں حکم جاری کِیا کہ مُلک کے ہر پیرش کو انگریزی میں بڑے سائز کی بائبل خرید کر ہر چرچ میں رکھنی چاہئے جہاں عبادت کے لئے آنے والے لوگ اِسے بآسانی دیکھ کر پڑھ سکیں۔‏ چھ کاپیاں لندن شہر کے سینٹ پال میں رکھی گئیں جہاں سارا دن لوگ جوق‌درجوق انہیں پڑھنے کے لئے کیتھیڈرل آتے رہے۔‏ علاوہ‌ازیں،‏ خاص ہدایت یہ بھی تھی کہ اگر کوئی بآوازِبلند پڑھنے کے لائق شخص مِل جائے توپھر اسے بلند آواز میں پڑھا جانا چاہئے۔‏“‏

افسوس کی بات ہے کہ بہتیری اقوام کے لوگ باقاعدگی سے بائبل پڑھنے کے شرف سے استفادہ نہیں کرتے۔‏ یہ نہایت تشویشناک معاملہ ہے کیونکہ بائبل ”‏خدا کے الہام سے ہے“‏ اور ”‏تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ‌مند بھی ہے۔‏“‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 شاہ ہنری ہشتم نے انگلینڈ پر ۱۵۰۹ سے لیکر ۱۵۴۷ تک حکومت کی۔‏