مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏کلام کی مُنادی‘‏ تازگی‌بخش ہے

‏’‏کلام کی مُنادی‘‏ تازگی‌بخش ہے

میرے پاس آؤ۔‏ مَیں تمکو آرام دونگا۔‏

‏’‏کلام کی مُنادی‘‏ تازگی‌بخش ہے

وہ ایک کامل انسان تھا جسے نہایت اہم تفویض سونپی گئی تھی۔‏ اُس کا طریقۂ‌تعلیم اتنا مؤثر تھا کہ ”‏بِھیڑ اُس کی تعلیم سے حیران“‏ تھی۔‏ (‏متی ۷:‏۲۸‏)‏ وہ ایک مستعد مُناد بھی تھا۔‏ اُس کا وقت،‏ توانائی اور وسائل بنیادی طور پر خدا کی بادشاہت کی مُنادی کے لئے وقف تھے۔‏ واقعی،‏ یسوع مسیح نے ایک بیمثال مُناد اور اُستاد کے طور پر اپنے آبائی‌وطن کے طول‌وعرض کا سفر کِیا تھا۔‏—‏متی ۹:‏۳۵‏۔‏

اپنے ہمعصروں میں ’‏بادشاہی کی خوشخبری کی مُنادی‘‏ کرنا اور اپنے شاگردوں کو اِس عالمگیر کام کی تربیت دینا یسوع کی اہم‌ترین تفویض تھی۔‏ (‏متی ۴:‏۲۳؛‏ ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹،‏ ۲۰‏)‏ کیا منادی کی بھاری ذمہ‌داری اور اسکی تکمیل کے فوری احساس کے علاوہ اسکی وسعت محدود صلاحیتیں رکھنے والے اُسکے ناکامل شاگردوں کو بےحوصلہ کر سکتی تھی؟‏

ہرگز نہیں!‏ یسوع نے اپنے شاگردوں کو ”‏فصل کے مالک“‏ یہوواہ سے اَور زیادہ مزدوروں کے لئے دُعا کرنے کی ہدایت دیکر لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے بھیجا۔‏ (‏متی ۹:‏۳۸؛‏ ۱۰:‏۱‏)‏ بعدازاں اُس نے انہیں یقین‌دہانی کرائی کہ منادی کی تفویض سمیت اُس کے شاگرد بننے کی ذمہ‌داری حقیقی اطمینان اور تسلی کا باعث بنے گی۔‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏میرے پاس آؤ۔‏ مَیں تمکو آرام دونگا۔‏“‏—‏متی ۱۱:‏۲۸‏۔‏

خوشی کا ذریعہ

یہ کتنی رحمدلانہ،‏ پُرمحبت اور مہربانہ دعوت ہے!‏ اس سے اپنے شاگردوں کیلئے یسوع کی مشفقانہ فکرمندی ظاہر ہوتی ہے۔‏ واقعی،‏ اُسکے شاگرد خدا کی بادشاہتی ”‏خوشخبری“‏ کی مُنادی کی ذمہ‌داری پوری کرتے ہوئے تازگی پاتے ہیں۔‏ یہ اُن کیلئے حقیقی خوشی اور تسکین کا باعث بنتی ہے۔‏—‏یوحنا ۴:‏۳۶‏۔‏

یسوع کے زمین پر آنے سے بہت پہلے صحائف نے واضح کر دیا تھا کہ خوشی خدا کی پاک خدمت کا ایک اہم پہلو ہے۔‏ زبورنویس کے گیت نے اس بات کی وضاحت یوں کی:‏ ”‏اَے اہلِ‌زمین!‏ سب [‏یہوواہ]‏ کے حضور خوشی کا نعرہ مارو۔‏ خوشی سے [‏یہوواہ]‏ کی عبادت کرو۔‏ گاتے ہوئے اُسکے حضور حاضر ہو۔‏“‏ (‏زبور ۱۰۰:‏۱،‏ ۲‏)‏ آج تمام قوموں کے لوگ یہوواہ کی تمجید کرتے ہیں جن کے ستائشی اظہارات ایک فاتح فوج کے فاتحانہ نعروں کی مانند ہیں۔‏ خدا کے حقیقی عقیدتمند لوگ ”‏گاتے ہوئے“‏ اُسکے حضور آتے ہیں۔‏ یقیناً یہ موزوں بھی ہے کیونکہ یہوواہ ”‏خدایِ‌مبارک“‏ ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اُسکے خادم اُس کے لئے اپنی مخصوصیت کی تکمیل میں خوشی حاصل کریں۔‏—‏۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۱‏۔‏

تازگی پانے والے خادم

میدانی خدمت میں محنت‌طلب کام ہمارے لئے تھکاوٹ کی بجائے تازگی کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟‏ واقعی،‏ یسوع کیلئے یہوواہ کا کام تقویت‌بخش کھانے کی مانند تھا۔‏ اُس نے کہا:‏ ”‏میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے موافق عمل کروں اور اسکا کام پورا کروں۔‏“‏—‏یوحنا ۴:‏۳۴‏۔‏

اسی طرح آجکل گرمجوش مسیحی مُناد ”‏کلام کی مُنادی“‏ سے خوشی حاصل کرتے ہیں۔‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۲‏)‏ ہر ماہ مُنادی میں ۷۰ سے زائد گھنٹے صرف کرنے والی ایک ادھیڑعمر مسیحی بہن کونی بیان کرتی ہے:‏ ”‏خدمتگزاری میں حصہ لینے کے بعد دن ڈھلنے پر تھکاوٹ کے باوجود مَیں تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہوں۔‏“‏

اگر بادشاہتی پیغام کیلئے مثبت جوابی‌عمل نہ دکھایا جائے تو پھر؟‏ کونی مزید بیان کرتی ہے:‏ ”‏جوابی‌عمل سے قطع‌نظر،‏ خدمتگزاری میں شرکت کرنے سے مَیں کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی۔‏ اس حقیقت کے علاوہ کہ میرا کام یہوواہ کو خوش کرتا ہے،‏ مَیں سچائی کی بابت گفتگو کو ایک پُرمسرت موقع خیال کرتی ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے میرے دل میں بائبل کی شاندار اُمید اَور زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔‏“‏

دیگر اشخاص یہ محسوس کرتے ہیں کہ خدا کی بابت صحیح علم حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے سے اُنکی اپنی زندگیاں بامقصد بن جاتی ہیں۔‏ باقاعدگی سے ہر ماہ مُنادی میں ۵۰ سے زائد گھنٹے صرف کرنے والی ایک نوجوان بہن میلونی بیان کرتی ہے:‏ ”‏خدمتگزاری تازگی‌بخش ہے کیونکہ یہ میری زندگی کو بامقصد بناتی اور صحیح راہ پر گامزن رکھتی ہے۔‏ خدمتگزاری میں حصہ لینے سے ذاتی مسائل اور روزمرّہ دباؤ کے اثرات کم ہو جاتے ہیں۔‏“‏

یہوواہ کی ایک اَور گرمجوش خادمہ ملی‌سینٹ کہتی ہے:‏ ”‏خدمتگزاری کے ذریعے دوسروں کو نسلِ‌انسانی کیلئے خدا کے مقصد اور فردوسی زمین کی بحالی کی بابت بتانے سے میرے ہر دن کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔‏ یہ میرے لئے ہر روز یہوواہ کو حقیقی بنانے کے علاوہ مجھے سکون اور ایسی باطنی خوشی بخشتی ہے جو کسی دوسرے ذریعے سے حاصل نہیں ہو سکتی۔‏“‏

پیغام قبول کرنے والے تازگی پاتے ہیں

بیشک،‏ بادشاہتی مُناد مسیحی خدمتگزاری سے تازگی حاصل کرتے ہیں اور اس زندگی‌بخش پیغام کو قبول کرنے والے بھی تسلی پاتے ہیں۔‏ پُرتگال میں راہباؤں اور پادریوں سے تربیت حاصل کرنے والی ایک اُستانی نے محسوس کِیا کہ چرچ اُسکی روحانی ضروریات کو پورا نہیں کر رہا۔‏ اُسے بائبل پر مبنی سوالات کے جواب نہ ملے۔‏ یہوواہ کے گواہوں کیساتھ باقاعدہ بائبل مطالعے کے ذریعے اُسکی صحیفائی سمجھ بتدریج بڑھتی گئی۔‏ یہ سکول کی اُستانی بہت خوش تھی۔‏ اُس نے بیان کِیا،‏ ”‏مَیں بڑے اشتیاق کیساتھ ہر بدھ کو اپنے مطالعے کا انتظار کرتی تھی کیونکہ مجھے بائبل سے میرے ہر سوال کا ٹھوس جواب ملتا تھا۔‏“‏ آج یہ خاتون یہوواہ کی ایک مخصوص خادمہ ہے اور اب وہ خود بھی بائبل سچائی کے ذریعے دوسروں کیلئے تازگی کا باعث بنتی ہے۔‏

پس صاف ظاہر ہے کہ یہوواہ کے گواہ اپنی مُنادی کی تفویض کی سنجیدگی اور عالمی وسعت سے گھبراتے نہیں۔‏ اور نہ ہی سردمہری یا مخالفت اُنکے جذبے کو کمزور کر سکتی ہے۔‏ وہ گرمجوشی سے بادشاہتی مُنادی کی تفویض کو پورا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔‏ جہاں کہیں بھی لوگ ملیں—‏ریاستہائےمتحدہ میں ٹرک اڈے پر (‏۱)‏،‏ کوریا کے ہوائی اڈے پر (‏۲)‏،‏ اینڈیز میں (‏۳)‏ یا لندن کے بازار میں (‏۴)‏—‏وہ اُنہیں خوشخبری سناتے ہیں۔‏ یسوع کے زمانۂ‌جدید کے شاگرد دُنیابھر میں اپنے بااجر کام کو خوشی سے پورا کر رہے ہیں۔‏ یسوع نے اپنے وعدے کے مطابق انہیں تازگی بخشی ہے اور دوسروں کو تازگی پہنچانے کے لئے انہیں استعمال کر رہا ہے۔‏—‏مکاشفہ ۲۲:‏۱۷‏۔‏