آندھی سے پناہگاہ
آندھی سے پناہگاہ
یورپ کے اُونچے الپسی پہاڑوں میں آپکو ایک پودا دکھائی دے گا جسے الپسی گلاب کہتے ہیں۔ کنیر کی نسل کا یہ چھوٹے قد والا پودا اکثر سخت ٹھنڈی ہواؤں سے بچنے کے لئے گھنی جھاڑیوں کے قریب اُگتا ہے۔ تیز ہوائیں الپسی پودے کے درجۂحرارت کو کم کرتی، ہوا اور مٹی کی نمی کو ختم کرتی اور بیخکنی کا باعث بنتے ہوئے انکے زندہ رہنے کیلئے خطرہ پیش کرتی ہیں۔
الپسی گلاب اکثر چٹانوں کے درمیان اُگنے کی بدولت ہوا کے تباہکُن اثرات سے بچ جاتا ہے۔ اگرچہ ان جگہوں پر مٹی شاید وافر مقدار میں نہ ہو توبھی چٹانوں کے شگاف پودے کو ہواؤں سے محفوظ رکھتے اور پانی کی مناسب مقدار قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ جھاڑیاں سال کے بیشتر وقت میں نظروں سے اُوجھل رہتی ہیں توبھی موسمِگرما میں یہ پہاڑوں کو سُرخ پھولوں سے سجا دیتی ہیں۔
یسعیاہ نبی نے بیان کِیا کہ خدا ’شاہزادوں‘ کو مقرر کریگا جو ”آندھی سے پناہگاہ کی مانند“ ہونگے۔ (یسعیاہ ۳۲:۱، ۲) بادشاہ یسوع مسیح کی زیرِہدایت یہ روحانی شاہزادے یا نگہبان پریشانی یا تکلیف کے وقت مضبوط چٹانوں کی مانند ثابت ہونگے۔ یہ مصیبت کے وقت قابلِبھروسا تحفظ فراہم کریں گے اور خدا کے کلام سے روحانی پانی کے ذخائر کی حفاظت کرنے میں حاجتمندوں کی مدد کرینگے۔
اگر ایک مسیحی غیرمحفوظ ہے تو اذیت، حوصلہشکنی یا بیماری کی تیز ہوائیں اُس پر حملہآور ہو سکتی اور اُسکے ایمان کو تباہ کر سکتی ہیں۔ مسیحی بزرگ اُسکے مسئلے کو توجہ سے سننے، بائبل پر مبنی مشورت پیش کرنے اور حوصلہافزائی یا عملی مدد کرنے سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔ اپنے مقررہ بادشاہ یسوع مسیح کی طرح وہ ”پراگندہ“ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ (متی ۹:۳۶) وہ جھوٹی تعلیمات کی تباہکُن ہواؤں سے متاثر لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ (افسیوں ۴:۱۴) ایسی بروقت مدد نہایت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
مریم بیان کرتی ہے: ”وہ میری زندگی کا نہایت تکلیفدہ دَور تھا جب میرے چند قریبی ساتھیوں نے کلیسیا کو چھوڑ دیا اور اُسی دوران میرے والد کے دماغ کی شریان بھی پھٹ گئی۔ اپنی مایوسی پر غالب آنے کیلئے مَیں نے ایک دُنیاوی شخص کیساتھ مراسم پیدا کر لئے اور اُس کیساتھ ڈیٹنگ پر جانا شروع کر دیا۔ اسکے کچھ ہی عرصہ بعد خود کو نااہل محسوس کرتے ہوئے مَیں نے کلیسیا کے بزرگوں کو بتایا، چونکہ مجھے یقین ہے کہ یہوواہ مجھ سے محبت نہیں کرتا لہٰذا مَیں سچائی چھوڑنا چاہتی ہوں۔
”اس نازک وقت میں ایک ہمدرد بزرگ نے مجھے اُن سالوں کی یاد دلائی جو مَیں نے باقاعدہ پائنیر خدمت میں صرف کئے تھے۔ اُس نے مجھے بتایا کہ اُس نے ہمیشہ میری وفاداری کی قدر کی ہے اور انتہائی نرمی کیساتھ اُس نے مجھ سے درخواست کی کہ مَیں بزرگوں کو مدد کرنے کا موقع دوں تاکہ وہ مجھے یہوواہ کی محبت کا یقین دلا سکیں۔ اس کٹھن وقت میں اُنکی پُرمحبت فکرمندی اُس روحانی طوفان کے دوران ’پناہگاہ‘ کی مانند ثابت ہوئی جو مجھے اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا۔ ایک مہینے کے اندر اندر مَیں نے اپنے دُنیاوی دوست کیساتھ رشتہ توڑ دیا اور اُس وقت سے مَیں سچائی کی راہ پر چل رہی ہوں۔“
صحیح وقت پر فراہمکردہ تحفظ کے باعث ساتھی مسیحیوں کو روحانی ترقی کرتے دیکھنا بزرگوں کیلئے بہت بڑا اجر ہے۔ یہ ’پناہگاہیں‘ اس کثیر روحانی مدد کی پیشگی جھلک ہیں جس سے ہم مسیح کی ہزار سالہ حکمرانی کے دوران مستفید ہونگے۔