مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

صاف ضمیر کی لاگت کیا ہے؟‏

صاف ضمیر کی لاگت کیا ہے؟‏

صاف ضمیر کی لاگت کیا ہے؟‏

‏”‏حکومت کو ۰۰۰،‏۲۰ برازیلی رئیل ڈالر لینے کا حکم۔‏“‏ یہ عجیب شہ‌سرخی حال ہی میں برازیل کے اخبار کوریو ڈو پویو میں شائع ہوئی۔‏ اس مضمون میں مقامی ڈاکیے لوئز الوہ ڈی اراؤزو کی کہانی بیان کی گئی جس نے حکومت کو ایک زمین کا ٹکڑا بیچا تھا۔‏ اپنی زمین کے انتقال کے دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد لوئز یہ جان کر بہت حیران ہوا کہ اُسے اصل رقم سے ۰۰۰،‏۲۰ رئیل ڈالر (‏تقریباً ۰۰۰،‏۸ یو.‏ ایس.‏ ڈالر)‏ زیادہ دے دئے گئے ہیں!‏

زائد رقم واپس کرنا آسان نہیں تھا۔‏ سرکاری دفاتر کے کئی چکر کاٹنے کے بعد،‏ لوئز کو یہ مشورہ دیا گیا کہ اس مسئلے کو عدالت میں حل کرنے کیلئے وہ ایک وکیل کی خدمات حاصل کرے۔‏ حکومت کو یہ رقم وصول کرنے اور قانونی کارروائی کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دینے والے جج نے بیان کِیا:‏ ”‏بدیہی طور پر کسی نے غلطی کی تھی لیکن طویل اور پیچیدہ سرکاری کارروائیوں کی وجہ سے کوئی یہ نہیں جانتا تھا کہ اس مسئلے کو کیسے حل کِیا جائے۔‏ میرے سامنے پہلے کبھی ایسا مقدمہ نہیں آیا۔‏“‏

لوئز جو یہوواہ کا گواہ ہے بیان کرتا ہے:‏ ”‏میرے بائبل سے تربیت‌یافتہ ضمیر نے مجھے وہ چیز اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہ دی جو میری نہیں تھی۔‏ مجھے ہر حال میں یہ پیسے واپس کرنے تھے۔‏“‏

بہتیروں کو ایسا رُجحان غیرمعمولی اور عجیب معلوم ہوگا۔‏ تاہم خدا کا کلام ظاہر کرتا ہے کہ سچے مسیحی دُنیاوی حکومتوں کیساتھ اپنے تعلقات کے سلسلے میں صاف ضمیر برقرار رکھنے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔‏ (‏رومیوں ۱۳:‏۵‏)‏ یہوواہ کے گواہ ’‏صاف ضمیر رکھنے اور ہر بات میں نیکی کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے‘‏ پُرعزم ہیں۔‏—‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۸‏۔‏