مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ اس دُنیا کے خاتمے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

آپ اس دُنیا کے خاتمے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

آپ اس دُنیا کے خاتمے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

بائبل اس موجودہ نظام‌اُلعمل کے خاتمے کی بابت کہتی ہے کہ یہ ”‏قہر کا دن ہے۔‏ دُکھ اور رنج کا دن۔‏ ویرانی اور خرابی کا دن۔‏ تاریکی اور اُداسی کا دن۔‏ ابر اور تیرگی کا دن۔‏“‏ (‏صفنیاہ ۱:‏۱۵‏)‏ یقیناً یہ کوئی ایسا دن نہیں جس کے آپ منتظر ہونگے!‏ تاہم پطرس رسول نے ساتھی مسیحیوں کو نصیحت کی کہ اُنہیں ”‏[‏یہوواہ]‏ کے اُس دن کے آنے کا کیسا کچھ منتظر اور مشتاق رہنا چاہئے۔‏ جس کے باعث آسمان آگ سے پگھل جائیں گے اور اجرامِ‌فلک حرارت کی شدت سے گل جائینگے۔‏ لیکن اُسکے وعدہ کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہے گی۔‏“‏—‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۲،‏ ۱۳‏۔‏

پطرس یہاں حقیقی آسمان اور زمین کی تباہی کا ذکر نہیں کر رہا تھا۔‏ اس سیاق‌وسباق میں پطرس نے جس ”‏آسمان“‏ اور ”‏زمین“‏ کا ذکر کِیا وہ موجودہ بدکار انسانی حکومتوں اور بیدین انسانی معاشرے کی علامت ہیں۔‏ ’‏یہوواہ کا دن‘‏ زمین کو تباہ کرنے کی بجائے ”‏گنہگاروں کو اُس پر سے نیست‌ونابود“‏ کر دے گا۔‏ (‏یسعیاہ ۱۳:‏۹‏)‏ پس آجکل کے بدکار انسانی معاشرے کے ’‏سب نفرتی کاموں کے سبب سے آہیں مارنے اور رونے‘‏ والے لوگوں کے لئے یہوواہ کا دن نجات کا دن ثابت ہوگا۔‏—‏حزقی‌ایل ۹:‏۴‏۔‏

پس،‏ ’‏یہوواہ کے خوفناک روزِعظیم‘‏ سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟‏ اُسکے نبیوں میں سے ایک کی معرفت ”‏[‏یہوواہ]‏ کا کلام“‏ اس سوال کا جواب فراہم کرتا ہے:‏ ”‏جو کوئی [‏یہوواہ،‏ این‌ڈبلیو‏]‏ کا نام لیگا نجات پائیگا۔‏“‏ (‏یوایل ۱:‏۱؛‏ ۲:‏۳۱،‏ ۳۲‏)‏ یہوواہ کے گواہ یہ جاننے میں آپکی مدد کرکے خوش ہونگے کہ یہوواہ کا نام لینے میں کیا کچھ شامل ہے۔‏