مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏یہ تکلیف‌دہ ہو سکتا ہے“‏

‏”‏یہ تکلیف‌دہ ہو سکتا ہے“‏

‏”‏یہ تکلیف‌دہ ہو سکتا ہے“‏

کیا آپ نے کبھی یہ الفاظ سنے ہیں؟‏ ممکن ہے کہ کسی ڈاکٹر یا نرس نے علاج کے دوران یا کوئی دوا تجویز کرتے وقت یہ الفاظ کہے ہوں۔‏

تاہم،‏ آپ نے صرف متوقع درد سے بچنے کے لئے اس علاج سے انکار نہیں کِیا ہوگا۔‏ بلکہ آپ نے مستقبل میں اچھی صحت سے مستفید ہونے کیلئے یہ درد برداشت کِیا ہوگا۔‏ پیچیدہ معاملات میں کسی ناخوشگوار علاج کو قبول یا رد کرنا زندگی اور موت پر منتج ہو سکتا ہے۔‏

ہمیں شاید ہمیشہ تو ایک ڈاکٹر کی ضرورت نہ پڑے لیکن ناکامل انسانوں کے طور پر وقتاًفوقتاً ہم سب کیلئے تکلیف‌دہ تنبیہ اشد ضروری ہو سکتی ہے۔‏ (‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳‏)‏ بچوں کیلئے اسکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏حماقت لڑکے کے دل سے وابستہ ہے لیکن تربیت کی چھڑی اُسکو اُس سے دُور کر دیگی۔‏“‏—‏امثال ۲۲:‏۱۵‏۔‏

اس مثال میں چھڑی والدین کے اختیار کی علامت ہے۔‏ سچ ہے کہ بہت کم بچے تنبیہ کو پسند کرتے ہیں۔‏ اگر اس میں کسی قسم کی سزا کا عنصر شامل ہو تو وہ اس سے آزردہ‌خاطر بھی ہو سکتے ہیں۔‏ تاہم،‏ دانشمند اور پُرمحبت والدین بچے کے مجروح احساسات کی بجائے اسکے حتمی فائدہ کو مدِنظر رکھتے ہیں۔‏ مسیحی والدین جانتے ہیں کہ خدا کا کلام درست طور پر بیان کرتا ہے:‏ ”‏ہر قسم کی تنبیہ خوشی کا نہیں بلکہ غم کا باعث معلوم ہوتی ہے مگر جو اُسکو سہتےسہتے پُختہ ہو گئے ہیں اُنکو بعد میں چین کے ساتھ راستبازی کا پھل بخشتی ہے۔‏“‏—‏عبرانیوں ۱۲:‏۱۱؛‏ امثال ۱۳:‏۲۴‏۔‏

بِلاشُبہ،‏ صرف بچوں کو ہی تنبیہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔‏ بالغوں کو بھی اسکی ضرورت پڑتی ہے۔‏ بائبل بالغ اشخاص سے کہتی ہے:‏ ”‏تربیت کو مضبوطی سے پکڑے رہ۔‏ اُسے جانے نہ دے۔‏ اُسکی حفاظت کر کیونکہ وہ تیری حیات ہے۔‏“‏ (‏امثال ۴:‏۱۳‏)‏ جی‌ہاں،‏ دانشمند اشخاص—‏پیروجوان—‏خدا کے کلام بائبل پر مبنی تنبیہ قبول کرینگے کیونکہ ایسا کرنا بالآخر ان کیلئے زندگی‌بخش ثابت ہوتا ہے۔‏