مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تاریخ کا اہم‌ترین موقع

تاریخ کا اہم‌ترین موقع

تاریخ کا اہم‌ترین موقع

یہ موقع یسوع مسیح کی موت کا تھا۔‏ یہ اسقدر اہم کیوں تھا؟‏ اس کی کئی وجوہات ہیں۔‏

یسوع نے موت تک وفادار رہنے سے ثابت کر دیا کہ انسان خدا کیلئے راستی برقرار رکھ سکتا ہے۔‏

مسیح کی موت نے بعض لوگوں کو آسمان پر اُس کیساتھ ساتھی حکمران بننے کا موقع عطا کِیا۔‏ اس نے بہتیرے لوگوں کیلئے فردوسی زمین پر ہمیشہ کی زندگی سے مستفید ہونے کی راہ بھی کھول دی۔‏

یسوع نے اپنی موت کی شام بےخمیری روٹی اور سُرخ مے کو اپنی جان کی پُرمحبت قربانی کی علامات کے طور پر استعمال کِیا۔‏ نیز اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔‏“‏ (‏لوقا ۲۲:‏۱۹‏)‏ کیا آپ اس اہم موقع کو یاد رکھینگے؟‏

یہوواہ کے گواہ آپ کو اپنے ساتھ یسوع کی موت کی یادگار منانے کی پُرتپاک دعوت دیتے ہیں۔‏ اس سال یہ یادگار جمعرات،‏ مارچ ۲۸ کو غروبِ‌آفتاب کے بعد منائی جائے گی۔‏ آپ اس موقع پر اپنے گھر کے قریبی کنگڈم ہال میں حاضر ہو سکتے ہیں۔‏ براہِ‌مہربانی صحیح وقت اور جگہ کی بابت جاننے کے لئے مقامی طور پر یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔‏