مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

کیا کنواری مریم کی ناکاملیت نے یسوع کے استقرارِحمل پر منفی اثر ڈالا تھا؟‏

‏”‏یسوؔع .‏ .‏ .‏ کی پیدایش“‏ کے متعلق الہامی ریکارڈ بیان کرتا ہے:‏ ”‏جب اُس کی ماں مرؔیم کی منگنی یوؔسف کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹھے ہونے سے پہلے وہ رُوح‌اُلقدس کی قدرت سے حاملہ پائی گئی۔‏“‏ (‏متی ۱:‏۱۸‏)‏ واقعی،‏ خدا کی روح‌القدس نے مریم کے حمل کے سلسلے میں نہایت اہم کردار ادا کِیا تھا۔‏

تاہم،‏ مریم کی بابت کیا ہے؟‏ کیا مریم کا تولیدی خلیہ یا بیضہ اس کے حمل میں کوئی عمل‌دخل رکھتا تھا؟‏ مریم کے آباؤاجداد—‏ابرہام،‏ اضحاق،‏ یعقوب،‏ یہوداہ اور بادشاہ داؤد سے کئے گئے خدا کے وعدوں کے مطابق،‏ پیدا ہونے والے بچے کو اُن کی حقیقی نسل ہونا تھا۔‏ (‏پیدایش ۲۲:‏۱۸؛‏ ۲۶:‏۲۴؛‏ ۲۸:‏۱۰-‏۱۴؛‏ ۴۹:‏۱۰؛‏ ۲-‏سموئیل ۷:‏۱۶‏)‏ بصورتِ‌دیگر مریم سے پیدا ہونے والا بچہ ان الہٰی وعدوں کا جائز وارث کیسے ہو سکتا تھا؟‏ اسے مریم کا حقیقی بیٹا ہونا تھا۔‏—‏لوقا ۳:‏۲۳-‏۳۴‏۔‏

یہوواہ کا فرشتہ کنواری مریم پر اس پیغام کے ساتھ ظاہر ہوا:‏ ”‏خوف نہ کر کیونکہ خدا کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے۔‏ اور دیکھ تو حاملہ ہوگی اور تیرے بیٹا ہوگا۔‏ اُس کا نام یسوؔع رکھنا۔‏“‏ (‏لوقا ۱:‏۳۰،‏ ۳۱‏)‏ استقرارِحمل اِس بات تقاضا کرتا ہے کہ بیضہ بارور ہو۔‏ پس صاف ظاہر ہے کہ جب یہوواہ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کی زندگی کو روحانی عالم سے زمین پر منتقل کِیا تو مریم کے رحم میں ایک بیضہ بارور ہوا۔‏—‏گلتیوں ۴:‏۴‏۔‏

کیا ناکامل عورت کے رحم میں پرورش پانے والا ایک بچہ اپنے طبیعی جسم میں کامل اور گناہ سے پاک ہو سکتا ہے؟‏ کاملیت اور ناکاملیت کا امتزاج توارثی قوانین کو کیسے متوازن رکھتا ہے؟‏ یاد رکھیں کہ خدا کے بیٹے کی کامل زندگی کی منتقلی اور استقرارِحمل روح‌القدس کی مدد سے قرار پایا تھا۔‏ اس نے مریم کے بیضہ کی ہر طرح کی ناکاملیت کو کالعدم کرکے ایسی توارثی خصوصیت پیدا کر دی جو اپنے آغاز ہی سے کامل تھی۔‏

بہرکیف،‏ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ اُس وقت خدا کی پاک روح کی کارفرمائی نے اُسکے مقصد کی کامیابی کی ضمانت دی تھی۔‏ جبرائیل فرشتے نے مریم کے سامنے بیان کِیا تھا:‏ ”‏رُوح‌اُلقدس تجھ پر نازل ہوگا اور خداتعالےٰ کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالیگی اور اِس سبب سے وہ مولودِمُقدس خدا کا بیٹا کہلائیگا۔‏“‏ (‏لوقا ۱:‏۳۵‏)‏ جی‌ہاں،‏ خدا کی روح‌القدس نے گویا تحفظ کی دیوار کھڑی کر دی تھی تاکہ کوئی ناکاملیت یا نقصاندہ قوت استقرارِحمل کے بعد بڑھنے والے جنین کو داغدار نہ بنا سکے۔‏

بِلاشُبہ،‏ یسوع کی کامل انسانی زندگی کا انسان کی بجائے اُس کا آسمانی باپ ذمہ‌دار تھا۔‏ یہوواہ نے اس کے لئے ”‏ایک بدن تیار“‏ کِیا اور یسوع—‏استقرارِحمل کے وقت سے لیکر—‏واقعی ”‏بیداغ .‏ .‏ .‏ اور گنہگاروں سے جدا“‏ تھا۔‏—‏عبرانیوں ۷:‏۲۶؛‏ ۱۰:‏۵‏۔‏

‏[‏صفحہ ۱۹ پر تصویر]‏

‏”‏تُو حاملہ ہوگی اور تیرے بیٹا ہوگا“‏